حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۵۔ یا یہ دعا کرے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ خَیْرِ مَا اُمِرَتْ بِہٖ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا اُمِرَتْ بِہٖ۔ اے اللہ! میں تجھ سے اس آندھی کوجو حکم دیا گیا ہے، اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور جو اس آندھی کو حکم دیا گیا ہے، اس کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔ ۶۔ اور یہ دعا کرے: اَللّٰھُمَّ لَقْحًا لَّا عَقِیْمًا۔2 اے اللہ (تو اس کو) بار آور (بارش لانے والی) بنا، بانجھ (اور بے فیض) نہ بنا۔مرغ، گدھے اور کتے کی آوازوں کے وقت کی دعا ۱۔ جب مرغ3 کی بانگ (آواز) سنے تویہ کہے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ۔ اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل و انعام کا سوال کرتا ہوں۔ ۲۔ اور جب گدھے 4 کے رینکنے یا کتوں کے بھونکنے کی آواز سنے تو یہ کہے: اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ۔1 میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں مردود شیطان سے۔