حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۳۔ یا یہ دعامانگے: اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الصَّاحِبُ فِی السَّفَرِ وَالْخَلِیْفَۃُ فِی الْاَھْلِ۔ اللّٰھُمَّ اصْحَبْنَا فِیْ سَفَرِنَا وَاخْلُفْنَا فِیْ اَھْلِنَا۔3 اے اللہ! تو ہی سفر کا ساتھی ہے اور تو ہی اہل و عیال میں (ہمارا) قائم مقام ہے۔ اے اللہ! تو ہمارے سفر میں ہمارا رفیق بن جا اور ہمارے اہل و عیال میں ہمارا قائم مقام (اور محافظ) بن جا۔ ۴۔ ۱۔ جب کسی بلندی (پہاڑی وغیرہ) پر چڑھے تو اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہے۔ ۲۔ اور جب اس سے اترے تو سُبْحَانَ اللّٰہِ کہے۔ ۳۔ اور جب کسی وادی (کھلے میدان) میں پہنچے تو لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ اور اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہے۔ ۴۔ اور اگر سواری کے جانور کو ٹھوکر لگے تو بسم اللہ کہنا چاہیے۔ فائدہ: یہ چاروں ہدایتیں رسول اللہﷺ سے احادیث میں منقول ہیں۔بحری سفر کی دعائیں ۱۔ بحری سفر میں ڈوبنے سے امان کا واحد ذریعہ یہ ہے کہ سوار ہوتے وقت آیات ذیل پڑھے: ۱۔ بِسْمِ اللّٰہِ مَجْرٖیھَا وَمُرْساھَاط اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمِ۔1 ۲۔ وَمَا قَدَرُوا اللّٰہَ حَقَّ قَدْرِہٖصلے وَالْاَرْضُ جَمِیْعًا قَبْضَتُہٗ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَالسَّمٰوٰتُ مَطْوِیَّاتٌم بِیَمِیْنِہٖط سُبْحَانَہٗ وَتَعَالٰی عَمَّا یُشْرِکُوْنَO 2 ۱۔ اللہ کے نام سے ہی اس کا لنگر اٹھانا ہے اور (اسی کے نام سے) اس کا لنگرا ڈالنا ہے۔ ۲۔ اور (ان کافروں مشرکوں نے) اللہ کی قدر کرنے کا جیسا حق تھا ویسی قدر نہیں کی، حالانکہ قیامت کے دن ساری زمین اس کی مٹھی (میں) ہوگی اور (تمام)آسمان اس کے دائیں ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے۔ (درحقیقت) اللہ، پاک و منزہ اور بلند و برتر ہے، ان مشرکوں