حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نہیں) کے اضافہ کے ساتھ تو جنت کے خزانوں میں سے ایک بہت بڑا خزانہ ہے۔3رَضِیْتُ بِاللّٰہِ کی فضیلت اور ثواب ۱۔ وقتاً فوقتا دن میں دو چار مرتبہ یہ پڑھا کرے: رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّبِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَسُوْلًا یا نَبِیًّا۔ میں اللہ کے رب ہونے اور اسلام کے دین ہونے اور محمدﷺ کے رسول ہونے پر دل سے راضی ہو چکا ہوں۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جس شخص نے یہ کلمات (رَضِیْتُ بِاللّٰہِ) کہہ لیے، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔ 4اللہ سے عہد وپیمان ۱۔ اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ اِنِّیْ اَعْھَدُ اِلَیْکَ فِیْ ہٰذِہِ الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا اَنِّیْ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ فَاِنَّکَ اِنْ تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ تُقَرِّبْنِیْ مِنَ الشَّرِّ وّتُبَاعِدْنِیْ مِنَ الْخَیْرِ وَاِنِّیْ اِنْ اَثِقُ اِلَّا بِرَحْمَتِکَ فَاجْعَلْ لِّیْ عِنْدَکَ عَھْدًا تُوَفِّیْنِیْہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ۔ اے اللہ! آسمانوں اور زمین کے پروردگار، پو شیدہ اور علانیہ کے جاننے والے، بے شک میں تجھ سے اس دنیا کی زندگی میں عہد کرتا ہوں کہ میں(صد ق دل سے) اس پر گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے، تو (اپنی ذات اور صفات میں) اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں ہے اور یہ کہ محمد تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں(یہ عہد) اس لیے (کرتا ہوں) کہ بے شک تو نے اگر مجھ کو میرے نفس (امارہ) کے حوالہ کردیا تو (گویا) تو نے مجھے شر سے قریب کردیا اور خیر سے دور کردیا (لہٰذا تو ایسا نہ کیجیوا) اس لیے کہ میں تو تیری رحمت کے سوا اور کسی چیز پر بھر وسہ نہیں کرتا، اس لیے تو مجھ سے ایسا عہد کر جسے تو قیامت کے دن پورا کرے (کہ تو مجھے جنت میں داخل کر دیجیو) بے شک تو اپنے وعدے کا خلاف کبھی نہیں کرتا۔