حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
گے۔3 ۲۔جب امام آمین کہے، تو مقتدی بھی آمین کہے (فرشتے بھی آمین کہتے ہیں)، جس کی آمین فرشتوں کی آمین کے ساتھ ہوگی، اللہ تعالیٰ اس کے پہلے کیے ہوئے گناہ معاف فرمادیں گے۔4 ۳۔ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ اتنی دراز و بلند آواز سے آمین کہتے کہ پہلی صف کے جو لوگ آپ کے بالکل قریب ہوتے، وہ سن لیتے تو (اس طرح سب کی) آمین مسجد میں محسوس ہونے لگتی۔5 ۴۔ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ (کبھی کبھی) آپ (بغرض تعلیم) تین مرتبہ آمین کہتے۔رکوع کی دعائیں ۱۔ اور جب رکوع میں جائے تو کم از کم تین مرتبہ یہ تسبیح کہے: سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ۔6 پاک ہے میرا عظیم پروردگار۔ ۲۔ اور (کبھی نفلوں میں) یہ تسبیح پڑھے: سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَبحَمْدِکَ۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ۔1 پاک ہے تو اے اللہ! ہمارے پروردگار اور تیری ہی حمد و ثنا ہے۔ الٰہی تو مجھے بخش دے۔