حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ جب کوئی شخص پہلی مرتبہ اپنی بیوی کے پاس جائے یا غلام خریدے (یا نوکر رکھے) تو اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ خَیْرِھَا وَخَیْرِ مَا جَبَلْتَھَا عَلَیْہِ، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّ مَا جَبَلْتَھَا عَلَیْہِ۔2 اے اللہ! میں تجھ سے اس کی خیر و برکت کا اور اس کی پیدائشی خصلت کی خیر و برکت کا جس پر تو نے اس کو پیدا کیا ہے، طلبگار ہوں اور اس کے شر سے اور اس کی پیدائشی خصلت کے شر سے جس پر تو نے اس کو پیدا کیا ہے، پناہ مانگتا ہوں۔نئی سواری کی دعا ۱۔ جب کوئی نئی سواری خریدے تو اس کی پیشانی پر (اونٹ ہو، تو اس کے کوہان پر) ہاتھ رکھ کے یہی دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ خَیْرِھَا وَخَیْرِ مَا جَبَلْتَھَا عَلَیْہِ، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّ مَا جَبَلْتَھَا عَلَیْہِ۔1 اے اللہ! میں تجھ سے اس کی اور اس کی فطرت کی خیر و برکت کا سوال کرتا ہوں اور اس کے بعد اور اس کی فطرت کے شر سے تیری پناہ لیتا ہوں۔نئے غلام (یا نوکر) کی دعا ۱۔ جب کوئی غلام خریدے (یا نوکر رکھے) تو یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْہِ وَاجْعَلْہُ طَوِیْلَ الْعُمْرِ کَثِیْرَ الرِّزْقِ۔2 اے اللہ! تو اس میںمیرے لیے برکت عطا فرمااور اس کی عمر دراز اور رزق زیادہ فرمادے۔ فائدہ: حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ جب کوئی غلام خریدتے تو مذکورہ بالا دعا پڑھتے۔