حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
آنکھوں سے) دکھادے اورجو مجھ پر ظلم کرے اس پر میری مدد فرما۔بخار کے لیے دعا ۱۔ جس شخص کو بخار آجائے وہ یہ پڑھے: بِسْمِ اللّٰہِ الْکَبِیْرِ، اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ مِنْ شَرِّ کُلِّ عِرْقٍ نَّعَّارٍ وَّمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ۔2 بزرگ و برتر اللہ کے نام سے، میں پناہ لیتا ہوں خدائے بزرگ و برتر کی، ہر جوش مارنے والی رگ کے شر سے اور جہنم کی آگ کی سوزش [حرارت] کے شر سے۔مرض کی شدت اور زندگی سے بیزاری کے وقت ۱۔ اگر کسی شدید مرض میں مبتلا اور زندگی سے بیزار ہوجائے تو مرنے کی دعا تو نہ کرے، بلکہ اگر دعا ہی کرنا ہو تو یہ دعا کرے: اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِیْ مَا کَانَتِ الْحَیٰوۃُ خَیْرًا لِّیْ وَتَوفَّنِیْ اِذَا کَانَتِ الْوَفَاۃُ خَیْرًا لِّیْ۔ اے اللہ! تو مجھے زندہ رکھ جب تک کہ زندگی میرے لیے بہتر ہو اور موت دے دے جب کہ مرنا میرے لیے بہتر ہو۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ اگرچہ کیسے ہی شدید مرض میں گرفتار ہو اور زندگی سے بیزار ہو، موت کی دعانہ مانگے، زیادہ سے زیادہ مذکورہ بالا دعا مانگے۔1کسی مریض کی عیادت (مزاج پرسی) کے وقت کی دعا ۱۔ جب کسی مریض کی عیادت اور مزاج پرسی کرے تو یہ الفاظ کہے: