حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ۔ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ۔ بِیَدِہِ الْخَیْرُ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔3 اللہ کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں ہے وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور اسی کی سب تعریف ہے۔ وہی ۔ِجلاتا ہے اور وہی مارتا ہے۔ اسی کے ہاتھ میں تمامتر خیر اور بھلائی ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ ۲۔ اور یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ رِزْقًا طَیِّبًا وَّعِلْمًا نَّافِعًا وَّعَمَلًا مُّتَقَبّلَاً۔1 اے اللہ! میں تجھ سے حلال روزی اور نفع رساں علم اور مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں (تومجھے یہ تینوں نعمتیں عطا فرمادے)۔خاص مغرب اور فجر کی نماز کے بعد پڑھنے کی دعائیں ۱۔ مغرب اور صبح دونوں نمازوں کے بعد دس مرتبہ یہ پڑھے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ۔ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ، بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔2 ۲۔ اور اسی جگہ اُسی طرح (جیسے نماز میں بیٹھتے ہیں) بیٹھے بیٹھے بات کرنے سے پہلے سات مرتبہ پڑھے: اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّارِ۔3 اے اللہ! تو مجھے جہنم کی آگ سے بچائیو۔چاشت کی نماز کے بعد کی دعا اَللّٰھُمَّ بِکَ اُحَاوِلُ وَبِکَ اُصَاوِلُ وَبِکَ اُقَاتِلُ۔4 اے اللہ! میں تیری ہی مدد سے (ہر اچھے کام کا) قصد [ارادہ] کرتا ہوں، تیری ہی مدد سے (دشمن پر) حملہ کرتا ہوں اور تیری ہی مدد سے