حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فائدہ ۶: ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ کو اللہ تک پہنچنے سے کوئی چیز نہیں روکتی۔2 فائدہ ۷: ایک اور حدیث میں ہے: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ (کا ذکر) کوئی گناہ باقی نہیں رہنے دیتا اور کوئی بھی عمل اس کے برابر نہیں ہے۔3 فائدہ ۸: ایک اور حدیث میں ہے کہ اگر ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں ترازو کے ایک پلڑے میں ہوں اور لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ دوسرے پلڑے میں ہو تو وہ ان سب سے بڑھ جائے گا۔4 فائدہ ۹: ایک اور حدیث میں آیا ہے: جب بھی کوئی بندہ دل سے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہتا ہے، اس کے لیے آسمانوں کے دروازے کھل جاتے ہیں، یہاں تک کہ وہ عرش تک پہنچ جاتا ہے، جب تک کہ وہ بڑے بڑے گناہوں سے بچتا رہا ہو۔5کلمۂ توحید کی فضیلت ۱۔ کم سے کم ایک مرتبہ اور زیادہ جتنا بھی ہو سکے یہ کلمہ توحید پڑھا کرے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا (سب) ملک ہے، اور اسی کی (تما م تر) تعریف ہے، وہی جلا تا ہے اور وہی ما رتا ہے اور وہی ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ ۱۔ جو شخص اس کلمۂ توحید کو دس مرتبہ پڑھے گا، وہ اس شخص کے مانند [مثل] ہوگا جس نے حضرت اسمٰعیل ؑ کی