حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سانپ بچھو کے کاٹے کا علاج ۱۔ کوئی سانپ بچھو وغیرہ زہریلے جانور نے کاٹ لیا ہو، اس پر سات مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کرے۔ ۲۔ پانی اور نمک ملا کر جس جگہ کاٹا ہے، ملتا جائے اور سورۂ قُلْ یٰٓـاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ، قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور سورۂ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھ پڑھ کر دم کرتا رہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ ایک مرتبہ نماز میں بچھو نے آپ کو کاٹ لیا، نماز سے فارغ ہونے کے بعد فرمایا: خدا لعنت کرے بچھو پر، نہ نمازی کو چھوڑتا ہے، نہ بے نمازی کو۔ پھر آپ نے نمک اور پانی منگوایا، آپ کاٹنے کی جگہ ملتے جاتے اور مذکورہ بالا تینوں سورتوں کو پڑھتے جاتے تھے۔ ۳۔ یا یہ پڑھ کر دم کرے: بِسْمِ اللّٰہِ شَجَّۃٌ قَرَنِیَّۃٌ مِّلْحَۃُ بَحْرٍ۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ ہم نے رسول اللہﷺ کی خدمت میں بچھو وغیرہ کے کاٹے کا مذکورہ بالا منتر پیش کیا تو آپ نے ہمیں اس کی اجازت دے دی1 اور فرمایا: یہ جنوں کے عہد و پیمان میں سے ہے۔ 2جلے ہوئے کے لیے دعا ۱۔ جلے ہوئے شخص پر یہ پڑھ کر دم کرے: اَذْھِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ اشْفِ، اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شَافِیَ اِلَّا اَنْتَ۔