حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سونے کے وقت کے آداب اور دعائیں ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ سونے کے وقت باوضو بستر پر آئو، وضو نہ ہو تونماز کے وضو کی طرح پورا وضو کرلو، پھر تہبند [شلوار، دھوتی] کے ۔َپلو۔ُّ [دامن] سے (یا کسی بھی کپڑے سے) تین مرتبہ بستر کو جھاڑو۔ پھر یہ دعا پڑھ کربستر پر لیٹو۔ بِاسْمِکَ رَبِّیْ وَضَعْتُ جَنْـبِیْ۔م ۔وَبِکَ اَرْفَعُہٗ، اِنْ اَمْسَکْتَ نَفْسِیْ فَاغْفِرْ لَھَا وَاِنْ اَرْسَلْتَھَا فَاحْفَظْھَا بِمَا تَحْفَظُ بِہٖ عِبَادَکَ الصَّالِحِیْنَ۔2 تیرے ہی نام کے ساتھ میں نے (بستر پر) اپنا پہلو رکھا ہے (اور لیٹا ہوں)اور تیرے ہی نام سے اٹھائوں گا (بیدار ہوکر اٹھوں گا)، اگر تو میری جان کو روک لے (اور سوتے میں روح قبض کرلے) تو اس کی مغفرت کردیجیو اور اگر تو اس کو چھوڑے (اور زندہ بیدا ر کرے) تو اس کی ایسی ہی حفاظت کیجیو جیسے تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتا ہے۔ ۲۔ اور دائیں کروٹ پر لیٹے اور دائیں ہاتھ کو تکیہ بنائے یعنی اپنا دایاں ہاتھ رخسار کے نیچے رکھے، اس کے بعد یہ دعا پڑھے: بِسْمِ اللّٰہِ وَضَعْتُ جَنْـبِیْ۔م ۔، اللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذَنْـبِیْ۔م ۔وَاخْسَاْ شَیْطَانِیْ وَفُکَّ رِھَانِیْ وَثَقِّلْ مِیْزَانِیْ وَاجْعَلْنِیْ فِی النَّدِیِّ الْاَعْلٰی۔1 اللہ کے نام کے ساتھ میںنے اپنا پہلو (بستر پر) رکھا ہے (اور لیٹا ہوں)، اے اللہ! تو میرے گناہ بخش دے اور میرے شیطان کو (مجھ سے) دور کردے اور تو میری گردن کو (ہر ذمہ داری سے) آزاد کردے اور میرے اعمال کے ترازو کا پلہ بھاری کردے اورمجھے اعلیٰ طبقہ میں شامل کردے۔ ۳۔ اس کے بعد تین مرتبہ یہ دعا پڑھے: اَللّٰہُمَّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ۔2 اے اللہ! تو مجھے اپنے عذاب سے بچائیو، جس دن تو اپنے بندوں کو (قبروں) سے اٹھائے۔