حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نماز کی دعائوں کابیان ۱۔ جب فرض نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہو تو یہ دعا پڑھے:1 وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَّمَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ، اِنَّ صَلَاتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰـلَمِیْنَ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، وَبِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَاَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔ اَللّٰہُمَّ اَنْتَ الْمَلِکُ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ۔ اَنْتَ رَبِّیْ وَاَنَا عَبْدُکَ۔ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ وَاعْتَرَفْتُ بِذَمنْبِیْ فَاغْفِرْ لِیْ ذُنُوْبِیْ جَمِیْعًا، اِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ۔ وَاھْدِنِیْ لاَِحْسَنِ الْاَخْلَاقِ لَا یَھْدِیْ لاَِحْسَنِھَا اِلَّا اَنْتَ وَاصْرِفْ عَنِّیْ سَیِّئَھَا، لَا یَصْرِفُ عَنِّیْ سَیِّئَھَا اِلَّا اَنْتَ، لَبَّیْکَ وَسَعْدَیْکَ وَالْخَیْرُ کُلُّہٗ فِیْ یَدَیْکَ وَالشَّرُّ لَیْسَ اِلَیْکَ، اَنَا بِکَ وَالَیْکَ، تَبَارَکْتَ وَتَعَالَیْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ۔2 میں نے اپنا چہرہ اس (پروردگار) کی طرف کردیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے (سب سے) منہ موڑ کر (اُسی کا) فرماں بردار بن کر، اور میرا مشرکوں سے کوئی تعلق نہیں۔ بے شک میری تو نماز، میری عبادت، میری زندگی، میری موت (سب) اللہ رب العالمین کے لیے (وقف) ہے، جس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے، اور میں تو فرمانبرداروں میں سے ہوں۔ اے اللہ تو (تمام کائنات کا)مالک و مختار ہے۔ تیرے سوا کوئی بھی لائق عبادت نہیں، تو میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ ہوں، میںنے اپنے اوپر (بہت کچھ) ظلم کیا ہے، اور میں اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں، پس تو میرے سب کے سب گناہ بخش دے، اس لیے کہ بے شک تیرے سوا کوئی گناہ نہیں بخش سکتا اور مجھے بہترین اخلاق (و اعمال) کی راہ پر چلادے، (اس لیے کہ) بہترین اخلاق (و اعمال) کی راہ پر تیرے سوا کوئی نہیں چلاسکتا اور برے اخلاق (و اعمال) کو تو مجھ سے دور رکھ (اس لیے کہ) برے اخلاق (و اعمال) کو تیرے سوا اور کوئی مجھ سے دور نہیں رکھ سکتا، میں حاضر ہوں اور فرمانبرداری کے لیے تیارہوں، اور تمام کی تمام خیر و خوبی تیرے ہی ہاتھوں(قبضۂ قدرت) میں ہے، اور برائی تو تیری طرف منسوب ہے ہی نہیں، میں تیرے ہی سہارے (زندہ) ہوںاور تیری ہی طرف (متوجہ) ہوں، تو بہت خیر و برکت والا ہے اور بہت ہی بلند و برتر ہے۔ میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری ہی جانب توجہ کرتا ہوں۔