حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عَلَیْکَ، اَنْ تُقِیْلَنِیْ فِیْ ھٰذِہِ الْغَدَاۃِ اَوْ فِیْ ہٰذِہِ الْعَشِیَّۃِ، وَاَنْ تُجِیْرَنِیْ مِنَ النَّارِ بِقُدْرَتِکَ۔1 اے میرے اللہ! تو ہی اُن سب سے زیادہ (یاد کرنے کا) مستحق ہے، جن کی یاد کی جاتی ہے، اور جن کی عبادت کی گئی، ان میں تو ہی سب سے زیادہ (عبادت) کا مستحق ہے اور تو ہی اُن سب میں زیادہ مدد کرنے والا ہے جن سے مدد طلب کی جاتی ہے اور تو ہی سب مالکوں سے زیادہ شفقت کرنے والا ہے اور تو ہی ان سب میں زیادہ سخی ہے جن سے سوال کیا جاتاہے اور تو ہی اُن سب سے زیادہ وسعت والا ہے جو عطا کرتے ہیں، تو ہی (سب کا) بادشاہ ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، تو یکتا ویگانہ ہے، تیرا کوئی نظیر [مثل] نہیں، تیری ذات کے سوا ہر چیز فنا ہونی والی ہے، تیرے حکم کے بغیر تیری اطاعت نہیں کی جاسکتی ہے، اور تیرے علم کے بغیر تیری نافرمانی نہیں کی جاسکتی۔ تیری اطاعت کی جاتی ہے، تو تو اُس کی قدر کرتاہے اور تیری نافرمانی کی جاتی ہے تو تو معاف کردیتا ہے۔ تو سب سے زیادہ قریب گواہ ہے اور سب سے زیادہ نزدیک نگہبان ہے، (سب کی) جانیں تیرے تصر۔ّف میں اور سب کی پیشانیاں تیرے قبضہ میں ہیں۔ (سب کے) اعمال و افعال تو نے لکھ دیئے ہیں اور سب کی اجلیں [موت] بھی تو نے ہی تحریر کردی ہیں۔ (سب کے) دل تیرے سامنے کھلے ہوئے ہیں اور (سب) راز تجھ پر عیاں [واضح] ہیں، جو تو نے حلال کردیا وہی حلال ہے اور جو تو نے حرام کردیا وہی حرام ہے اور دین وہی ہے جو تو نے مقرر کیا اور حکم وہی ہے جو تو نے صادر کیا، مخلوق سب تیری ہی مخلوق ہے اور بندے سب تیرے ہی بندے ہیں، تو ہی شفیق و مہربان اللہ ہے۔ میں تیری ذات کے اُس نور سے، جس سے آسمان و زمین روشن ہیں اور ہر اُس استحقاق سے جو تیرے لیے ہے اور ہر اُس حق سے، جو سوال کرنے والوں کا تجھ پر ہے، تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو اسی صبح میں یا اسی شام میں مجھے معاف فرمادے اور تو اپنی قدرت کاملہ سے مجھے جہنم سے پناہ دے دے۔ فائدہ: اگر صبح کو پڑھے تو فِیْ ھٰذِہِ الْغَدَاۃِ پڑھے اور شام کو پڑھے تو فِیْ ہٰذِہِ الْعَشِیَّۃِ پڑھے۔ ۲۶۔ روزانہ صبح و شام سات مرتبہ یہ دعاپڑھے: حَسْبِیَ اللّٰہُ لَا اِلٰـہَ اِلَّا ھُوَ، عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔1 اللہ میرے لیے کافی ہے، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اسی پر میں نے بھروسہ کیا ہے اور وہی عرش عظیم کا مالک ہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے: جو شخص صبح شام سات سات مرتبہ یہ دعا پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اس کو دنیا اور آخرت کے تمام غموں سے بچالیں گے۔ ۲۷۔ روزانہ صبح و شام کم از کم دس دس مرتبہ یہ کلمۂ شہادت ضرور پڑھاکرے۔ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔2