حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اللہ کے نام سے (شروع کرتا ہوں) اور (لفظ) اللہ سے، جو بہترین نام ہے۔ زبانی، مالی اور بدنی عبادتیں (سب) اللہ کے لیے ہی ہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودنہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور گواہی دیتا ہوں اس پرکہ محمد اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔ اللہ نے ان کو برحق دین دے کر بھیجا ہے، (ماننے والوں کو) خوشخبری دینے اور (نہ ماننے والوں کو) خبردار کرنے کے لیے، اور یہ کہ قیامت ضرو رآنے والی ہے اور (اس کے) آنے میں کوئی شک نہیں، اے نبی آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت اور برکتیں، اور ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پربھی سلامتی ہو، اے اللہ تو میری مغفرت کردے اور مجھے ہدایت فرمادے۔صلوٰۃ (درود) کا بیان ۱۔ آخری ’’قعدہ‘‘ میں ’’التحیات‘‘ کے بعد یہ درود پڑھے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرٰھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرٰھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔2 اے اللہ! تو محمد اور آل محمد پر رحمت نازل فرما، جس طرح تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی ہے۔ بے شک تو ہی لائق حمد و ثنا، بڑائی اور بزرگی کا مالک ہے۔ اے اللہ! تو محمد اور آل محمد پر برکتیں نازل فرما، جیسے تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر برکتیں نازل فرمائی ہیں۔ بے شک تو ہی تعریف کے لائق، بڑائی اور بزرگی کا مالک ہے۔ ۲۔ یہ سب سے کامل اور معروف درود ہے، چاہے یہ درود پڑھے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرٰھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرٰھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔1 ترجمہ حسبِ سابق ہے، صرف آخری فقرہ میں عَلٰی اِبْرٰھِیْمَ کے بعد وَعَلٰی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ نہیں ہے۔ ترجمہ میں اس کا خیال رکھے۔