حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ سورۂ بقرہ کو پڑھا کرو، اس کو حاصل کرنا اور پڑھنا بر کت کا مو جب ہے اور اس کو چھوڑ بیٹھنا (خسارہ اور) حسرت کا باعث ہے اور ناکارہ لوگوں کو ہی (اس کے پڑھنے کی) قدرت نہیں ہوتی۔1 ۳۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ ہر چیز کا ایک کوہان (سب سے بلند حصہ) ہوتا ہے، قرآن کا کوہان سورۂ بقرہ ہے۔2 ۴۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ جو شخص رات میں سورۂ بقرہ پڑھے گا، تین رات شیطان اس گھر میں داخل نہ ہوگا اور جو شخص دن میں پڑھے گا، تین دن شیطان اس گھر میں داخل نہ ہوگا۔3 ۵۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مجھے سورۂ بقرہ(خاص طور پر) لوح محفوظ سے دی گئی ہے۔4سورۂ بقرہ اور سورۂ آل عمران کی فضیلت سورۂ بقرہ کے ساتھ سورۂ آل عمران بھی پڑھا کرے اس لیے کہ ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ دو چمکتی ہوئی روشن سورتیں سورۂ بقرہ اور سورۂ آل عمران پڑھا کرو، اس لیے کہ یہ دونوں سورتیں قیامت کے دن اس طرح آئیں گی، گویا وہ دو (سا یہ فگن) بادل ہیں یا دو سائبان ہیں یا دو پرلے [صفیں]