حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہے۔ ۴۔ نماز وتر کا سلام پھیرنے کے بعد یہ کلمات تین مرتبہ کہے اور تیسری مرتبہ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ کو دراز [لمبی] اور بلند آواز کے ساتھ کہے۔ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ رَبُّ الْمَلٰٓئِکَۃِ وَالرُّوْحِ۔1 2 پاک ہے (کائنات کا) مقد۔ّس بادشاہ، پاک ہے (دنیا و جہان کا) بے عیب بادشاہ، پاک ہے (تمام مخلوق کا) پاکیزہ و منزہ بادشاہ، فرشتوں اور روح کا پروردگارہے۔ ۵۔ اس کے بعد یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ وَبِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوْبَتِکَ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْکَ لَا اُحْصِیْ ثَنَائً عَلَیْکَ (اَنْتَ۔3) کَمَا اَثْنَیْتَ عَلٰی نَفْسِکَ۔4 اے اللہ! بے شک میں پناہ لیتا ہوں تیری رضا کی تیری ناراضگی سے اور تیرے عفو و درگذر کی تیری سزا سے اور میں پناہ لیتا ہوں تیرے (عذاب) سے تیری ہی (رحمت کی)، میں تو تیری تعریف کا حق نہیں ادا کرسکتا۔ بس تو ایسا ہی ہے جیسی تو نے اپنی تعریف کی ہے۔فجر کی سنتوں کا بیان ۱۔ اس کے بعد فجر کی سنتیں پڑھے۔ پہلی رکعت میں قُلْ یٰٓـاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ پڑھے اور دوسری رکعت میں قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ پڑھے، یا پہلی رکعت میں [یہ پڑھے]: قُوْلُوْآ اٰمَنَّا بِاللّٰہِ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَمَآ اُنْزِلَ اِلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَاِسْمٰعِیْلَ وَاِسْحٰقَ وَیَعْقُوْبَ وَالْاَسْبَاطِ وَمَآ اُوْتِیَ مُوْسٰی وَعِیْسٰی وَمَآ اُوْتِیَ النَّبِیُّوْنَ مِنْ