حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اِحْسَانِہٖ، وَاِنْ کَانَ مُسِیْئًا فَاغْفِرْ لَہٗ وَلَا تُحْرِمْنَا اَجْرَہٗ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَہٗ۔2 اے اللہ! (یہ) تیرا بندہ اور تیرے بندے کا بیٹا گو اہی دیا کرتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اوریہ کہ محمد تیرے بندے اور رسول ہیں اور تو تو مجھ سے زیادہ اس (کے حال) کو جانتا ہے۔ اگر یہ نیکو کار ہے تو اس کی بھلائی میں اور زیادتی فرما اور اگر یہ خطا کار ہے تو اس کو معاف کر اور تو ہمیں بھی اس (کی موت پر صبر) کے اجر سے محروم نہ فرما اور اس کے مرنے کے بعد ہمیں کسی فتنہ میں نہ ڈال۔میت کو قبر میں رکھنے کے وقت کی دعا ۱۔ جب میت کو قبر میں اتارے تو یہ کہے: بِسْمِ اللّٰہِ وَعَلٰی سُنَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔3 اللہ کے نام کے ساتھ اور رسول اللہﷺ کی سنت (ملت) پر(ہم اس کود فن کرتے ہیں)۔ ۲۔ یایہ کہے: بِسْمِ اللّٰہِ وَبِاللّٰہِ، وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔4 اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ (کے حکم) سے (ہم اس کو) رسول اللہ (ﷺ) کی ملت پر دفن کرتے ہیں۔ ۳۔ یا یہ کہے: مِنْھَا خَلَقْنَاکُمْ وَفِیْھَا نُعِیْدُکُمْ وَمِنْھَا نُخْرِجُکُمْ تَارَۃً اُخْرٰی۔ بِسْمِ اللّٰہِ وَفِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ۔1 اسی زمین سے ہم نے تم کو پیدا کیا ہے اور اسی زمین میں ہم تم کو لوٹادیں گے اور اسی زمین سے ہم تو کو (قیامت کے دن) دوبارہ نکالیں گے۔ اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ ہی کی راہ میں اور رسول اللہﷺ) کے دین پر (ہم نے اس کو دفن کیا ہے)۔