حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کے شرک سے۔سفر میں ضرورت کے وقت مدد طلب کرنے کے لیے دعا اور مجرب عمل ۱۔ اگر سفر میں سواری کا جانور چھوٹ کر بھاگ جائے، تو بلند آواز سے کہے: اَعِیْنُوْا یَا عِبَادَ اللّٰہِ رَحِمَکُمُ اللّٰہُ۔1 مدد کرو اے اللہ کے بندو! اللہ تم پر رحمت فرمائے۔ ۲۔ اور اگر کسی مددگار کو بلانا ہو تو بلند آواز سے کہے: یَا عِبَادَ اللّٰہِ اَعِیْنُوْنِیْ، یَا عِبَادَ اللّٰہِ اَعِیْنُوْنِیْ، یَا عِبَادَ اللّٰہِ اَعِیْنُوْنِیْ۔2 فائدہ: مصنف ؒ فرماتے ہیں: یہ عمل آزمودہ ہے۔ ۳۔ جب کسی بلند مقام پر پہنچے تو یہ کہے: اَللّٰھُمَّ لَکَ الشَّرَفُ عَلٰی کُلِّ شَرَفٍ وَّلَکَ الْحَمْدُ عَلٰی کُلِّ حَالٍ۔3 اے اللہ! تیرے ہی لیے شرف و برتری ہے ہر بلند (سے بلند تر چیز) پر، اور تیرے ہی لیے حمد و ثنا ہے ہر حال میں۔ ۴۔ اور جب اس شہر کو دیکھے جس میں داخل ہونا چاہتا ہے، تو اس کو دیکھتے ہی کہے: اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَمَا اَظْلَلْنَ وَرَبَّ الْاَرْضِیْنَ السَّبْعِ وَمَا اَقْلَلْنَ وَرَبَّ الشَّیْاطِیْنِ وَمَا اَضْلَلْنَ وَرَبَّ الرِّیَاحِ وَمَا ذَرَیْنَ فَاِنَّا نَسْئَلُکَ خَیْرَ ہٰذِہِ الْقَرْیَۃِ وَخَیْرَ اَھْلِھَا وَنَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّ اَھْلِھَا وَشَرِّ مَا فِیْھَا۔4 اے اللہ! ساتوں آسمانوں کے اور اس تمام مخلوق کے پروردگار (جس پر) یہ سایہ فگن ہیں اور ساتوں زمینوں کے اور اس تمام مخلوق کے