حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
صلوۃ وسلام اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَیْہِ کُلَّمَا ذَکَرَہُ الذَّاکِرُوْنَ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَیْہِ کُلَّمَا غَفَلَ عَنْ ذِکْرِہِ الْغَافِلُوْنَ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا۔ اے اللہ! تو محمدﷺ پر اور آل محمد پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم ( ؑ ) پر اور آل ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، بے شک تو ہی مستحق تعریف و بزرگ ہے۔ اے اللہ! تو محمد (ﷺ) پر اور آل محمد پر برکتیں نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم ( ؑ ) اور آل ابراہیم پر برکتیں نازل فرمائیں، بے شک تو ہی مستحق تعریف و بزرگ ہے۔ اے اللہ! تو نبی اکرم(ﷺ) پر اس وقت تک رحمتیں نازل فرما جب تک کہ ان کا ذکر کرنے والے ذکر کرتے رہیں اور اے اللہ تو حضور اقدس(ﷺ) پر اس وقت تک رحمتیں نازل فرما جب تک کہ ان کی یاد سے غفلت بر تنے والے غفلت بر تیں۔ اور بہت بہت سلام بھیج۔ دعا اَللّٰھُمَّ بِحَقِّہٖ عِنْدَکَ ارْفَعْ عَنِ الْخَلْقِ مَا نَزَلَ بِھِمْ وَلَا تُسَلِّطْ عَلَیْھِمْ مَّنْ لَّا یَرْحَمُھُمْ۔ فَقَدْ حَلَّ بِھِمْ مَّا لَا یَرْفَعُہٗ غَیْرُکَ وَلَا یَدْفَعُہٗ سِوَاکَ۔ اَللّٰھُمَّ فَرِّجْ عَنَّا یَا کَرِیْمُ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔ اے اللہ! رسول اللہﷺ کے اس حق کے طفیل میں جو تیری بارگاہ میںا ن کا ہے، تو (اپنی) مخلوق سے اس مصیبت کو دور کردے جس میں وہ گرفتار ہیں اور تو ان پر ایسا فرماں روا مسلط نہ فرما جو ان پر رحم نہ کرے، اس لیے کہ مخلوق پر (اس وقت) ایسی مصیبت پڑی ہے جس کو نہ تیرے سوا کوئی اٹھا سکتا ہے، نہ دور کر سکتا ہے۔ الٰہی! تو ہماری مصیبت دور کردے، اے بہت بہت کرم کرنے والے! اے سب رحم