حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مسلمان بھائی کو ہنستا ہوا دیکھنے کے وقت کی دعا ۱۔ جب اپنے مسلمان بھائی کوہنستا ہوا (اور خوش و خرم) دیکھے تو یہ دعا دے: اَضْحَکَ اللّٰہُ سِنَّکَ۔1 اللہ تجھے ہمیشہ ہنستا ہوا (اور خوش و خرم) رکھے۔کسی سے محبت اور دوستی کرنے کا طریقہ ۱۔ جب کسی مسلمان بھائی سے محبت اور دوستی کرے تو اس کو بتلادے اور کہے: اِنِّیْ اُحِبُّکَ فِی اللّٰہِ۔ میں تجھ سے (محض) اللہ کے لیے محبت کرتا ہوں۔ ۲۔ اس شخص کو اس کے جواب میں یہ کہناچاہیے: اَحَبَّکَ الَّذِیْ اَحْبَبْتَنِیْ لَہٗ۔2 تجھ سے وہ اللہ محبت کرے، جس کے لیے تو مجھ سے محبت کرتا ہے۔مغفرت کی دعا دینے کے وقت کی دعا ۱۔ جب کوئی شخص مغفر ت کی دعا دے اور کہے غَفَرَ اللّٰہُ لَکَ (اللہ تعالیٰ تیری مغفرت کرے) تو اس کے جواب میں