حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
چاہیں ان کو عذاب دیں، چاہیں معاف کردیں۔1بازار جانے کے وقت کی دعا ۱۔ جب بازار جائے تو یہ پڑھے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ، لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، (تمام) ملک بھی اسی کا ہے، اور اسی کے لیے (تمام تر)تعریف ہے، وہی جلاتاہے، وہی مارتا ہے، وہ خود (سدا) زندہ ہے، اس کے لیے مرنا نہیں ہے، اسی کے ہاتھ میں (ہر طرح کی) خیر و خوبی ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے: جس شخص نے بازارمیں قدم رکھتے وقت مذکورہ بالا حمد و ثنا کرلی، اللہ تعالیٰ اسکے لیے دس لاکھ نیکیاں (اس کے نامۂ اعمال میں)لکھ دیں گے اور دس لاکھ خطائیں (اسکے نامۂ اعمال میں سے) مٹادیں گے اور دس لاکھ درجے اس کے بلند کردیں گے اور جنت میں اسکے لیے ایک گھر (محل) بنادیں گے۔2 ۲۔ بازار میں داخل ہوتے وقت یا بازار کی طرف جاتے وقت یہ دعا پڑھے: بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکُ خَیْرَ ہٰذِہِ السُّوْقِ وَخَیْرَ مَا فِیْھَا وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّ مَا فِیْھَا۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ اَنْ اُصِیْبَ فِیْھَا یَمِیْنًا فَاجِرَۃً اَوْ صَفْقَۃً خَاسِرَۃً۔3 اللہ کے نام کے ساتھ، اے اللہ! بے شک میں تجھ سے اس بازار کی خیر وبرکت کا اور جو اس بازار میں ہے، اس کی خیر و برکت کا سوال کرتا ہوں، اور تیری پناہ لیتا ہوں اس کے شر سے اور جو اس میں ہے، اس کے شر سے اے اللہ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ کوئی جھوٹی قسم کھائوں یا کوئی خسارہ (اور نقصان) کا معاملہ کروں۔ ۳۔ ہر تاجر اور دکاندار بازار سے واپس آتے وقت (کوئی سی) دس آیتیں پڑھ لیا کرے۔