حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بنادیتے۔3 4تہجد کی نماز شروع کرنے کے وقت کے اذکار جب تہجد کی نماز کے لیے کھڑا ہو تو: ۱۔ دس مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہے، دس مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہے، دس مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ کہے، دس مرتبہ اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ کہے۔ ۲۔ اور دس مرتبہ یہ دعا پڑھے: اللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَاھْدِنِیْ وَارْزُقْنِیْ وَعَافِنِیْ۔ اے اللہ! تو میری مغفرت فرمادے، تو مجھے ہدایت دے دے، تو مجھے رزق عطا فرما، تو مجھے عافیت عطا فرما۔ ۳۔ اور دس مرتبہ یہ تعوُّذ پڑھے: اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ ضِیْقِ الْمُقَامِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔1 خدا کی پناہ مانگتا ہوں روزِ محشر کی سختی سے۔ اور جب رات کی نماز (تہجد) شروع کرنے لگے تو یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ رَبَّ جِبْرَائِیْلَ وَمِیْکَائِیْلَ وَاِسْرَافِیْلَ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ۔ اَنْتَ تَحْکُمُ بَیْـنَ عِبَادِکَ فِیْمَا کَانُوْا فِیْـہِ یَخْتَـلِفُوْنَ ط اِھْدِنِیْ لِمَا اخْتُلِفَ فِیْہِ مِنَ الْحَقِّ بِاِذْنِکَ اِنَّکَ تَھْدِیْ مَنْ تَشَائُ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۔2 اے اللہ! اے جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کے پروردگار! آسمانوں اور زمین کو ایجاد کرنے والے، پوشیدہ اور علانیہ کا علم رکھنے والے، جن باتوں میں (یہ تیرے بندے) اختلاف کررہے ہیں، تو ہی ان کا فیصلہ کرے گا اور حق کے بارے میں جو اختلاف (دنیا میں)ہورہا ہے، اُس میں اپنے فضل سے میری رہنمائی فرما، بے شک تو ہی جس کو چاہتا ہے سیدھے راستہ پر چلاتا ہے۔نمازِ وتر کا بیان