حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کسی جذامی [کوڑی] (یا متعدی مرض والے شخص)کے ساتھ کھانا کھانے کے وقت کی دعا ۱۔ اگر کسی جذامی یا متعدی بیماری والے شخص کیساتھ کھانا کھانا پڑجائے تو یہ دعا پڑھ لے: بِسْمِ اللّٰہِ ثِقَۃًم بِاللّٰہِ وَتَوَکُّلًا عَلَیْہِ۔3 اللہ کے نام سے اور اللہ پر ہی بھروسہ اور توکل کرکے (تیرے ساتھ کھانا شروع کرتا ہوں)۔عام طور پر کھانا کھانے کے لیے بیٹھنے کے وقت کی دعائیں ۱۔ جب کھانا کھانے بیٹھے تو یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَاَطْعِمْنَا خَیْرًا مِّنْہُ۔1 اے اللہ! تو اس کھانے میں برکت عطا فرما اور اس سے بھی بہتر کھانا کھلا۔ ۲۔ اگر دودھ ہو تو یہ دعا کرے: اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَزِدْنَا مِنْہُ۔2 اے اللہ! تو اس دودھ میں برکت فرما اور اس سے زیادہ عطا فرما۔ ۳۔ کوئی بھی چیز کھائے یا پئے تو اس پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہے۔