حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
رکوع سے اٹھنے کے بعد کی دعا کا بیان ۱۔ جب رکوع سے کھڑا ہو تو: سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ۔2 اللہ نے اس شخص کی (تعریف) سن لی (اور قبول کرلی) جس نے اُس کی تعریف کی۔ ۲۔ اس کے بعد کہے: اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ۔3 اے اللہ، ہمارے پروردگار! تیرے ہی لیے (سب) تعریف ہے۔ ۳۔ یا یہ کہے: رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ۔4 اے ہمارے رب! (ہم تیری ہی تعریف کرتے ہیں) اور تیرے ہی لیے (سب) تعریف ہے۔ ۴۔ یا یہ کہے: رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ۔5 اے ہمارے رب،تیری ہی سب تعریف ہے۔