حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہی میرا معبود ہے، تیرے سوا کوئی بھی لائق عبادت نہیں۔ ۵۔ اور نہ کوئی طاقت ہے نہ قوت، مگر اللہ ہی (کی جانب) سے۔ ۲۔ اور یہ پڑھے: سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔ اللہ تعالیٰ نے اس شخص کی (حمد و ثنا) قبول فرمالی جس نے اس کی تعریف کی، (ہر طرح کی) تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ ۳۔ یا یہ پڑھے: سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ، سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ۔ (ہر عیب اور برائی سے) پاک ہے اللہ، تمام جہانوں کا پروردگار، اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں اور اسی کی تعریف کرتا ہوں۔ ۴۔ رات کے آخری حصہ میں اٹھ کر بیٹھے تو سورہ آل عمران کی آخری دس آیتیں ضرور پڑھے: اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ لَاٰیَاتٍ لّاُِولِی الْاَلْبَابِ۔1 آخر سورۂ آل عمران تک۔2 بے شک آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے میں اور رات دن کے یکے بعد دیگرے آنے جانے میں عقلمندوں کے لیے (اللہ تعالیٰ کی عظمت و قدرت کی بے شمار) نشانیاں موجود ہیں۔ نوٹ: سورہ آل عمران کی یہ آیتیں اور انکا ترجمہ مترجم قرآنِ کریم سے یاد کرلینی چاہئیں۔تہجد کی نماز کا وقت، آداب اور رکعتوںکی تعداد نیز وظیفہ