حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
خوشخبری سننے اور اس کا شکریہ ادا کرنے کا طریقہ ۱۔ جب کوئی خوشخبری (اچھی خبر) سنے تو کہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ (اللہ کا شکر ہے) یا کہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ (اللہ کا شکر ہے اور اللہ ہی سب سے بڑا ہے) یا سجدۂ شکر اداکرے۔اپنی یا دوسرے کی ذات یا مال و عیال کی کوئی اچھی حالت دیکھنے پر دعا ۱۔ جب اپنی ذات اورمال و عیال کی یا کسی دوسرے کی کوئی اچھی اور پسندیدہ حالت دیکھے تو کہے: اَللّٰھُمَّ بَارِکْ فِیْہِ۔ اے اللہ تو اس میں اور برکت دے۔مال و منال میں اضافہ اور زیادتی کے لیے دعا ۱۔ اپنے مال و منال میں بڑھوتری اور اضافہ چاہے تو یہ پڑھے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ وَعَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ۔ اے اللہ! رحمتیں نازل فرما محمد اپنے بندے اور اپنے رسول پر، اور (تمام) ایماندار مردوں اور ایماندار عورتوں اور مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں پر۔