حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
میں اللہ کی عزت اور قدرت کی پناہ لیتا ہوں اس تکلیف کے شر سے جو مجھے ہورہی ہے۔ ۳۔ یا تکلیف کی جگہ ہاتھ رکھ کر سات مرتبہ یہ دعا پڑھے: اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدْرَتِہٖ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ مِّنْ شَرِّ مَا اَجِدُ۔2 میں اللہ کی عزت اور ہر چیز پر اس کی قدرت کی پناہ لیتا ہوں اس تکلیف کے شر سے جو مجھے ہورہی ہے۔ ۴۔ یا تکلیف کی جگہ ہاتھ رکھ کر طاق مرتبہ یعنی تین یا پانچ یا سات مرتبہ یہ پڑھے اور پھر اٹھالے۔ پھر اسی طرح چند مرتبہ یہ عمل کرے۔ بِسْمِ اللّٰہِ اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ مِنْ وَّجْعِیْ ہٰذَا۔3 اللہ کے نام کے ساتھ میں پناہ لیتا ہوں اللہ کی عزت اور قدرت کی اس تکلیف کے شر سے جو مجھے اس درد کی وجہ سے ہورہی ہے۔ ۵۔ یا (خود مریض) اپنے اوپر معوّذات یعنی قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور سورہ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھ کر دم کرلے۔4آنکھ دکھنے کے لیے دعا ۱۔ جس شخص کی آنکھیں دکھ رہی ہوں وہ یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنِیْ بِبَصَرِیْ، وَاجْعَلْہُ الْوَارِثَ مِنِّیْ، وَاَرِنِیْ فِی الْعَدُوِّ ثَاْرِیْ، وَانْصُرْنِیْ عَلٰی مَنْ ظَلَمَنِیْ۔1 اے اللہ! تو مجھے میری بینائی سے نفع پہنچا اور اس کو میرا وارث (یادگار) بنادے اور میرے دشمن (کی زندگی) میں میرا بدلہ مجھے (اپنی