حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سورۂ فاتحہ {اَلْحَمْدُ} نماز کے علاوہ بھی (ہر آیت کے معنی سمجھ کر) پڑھا کرے، اس لیے کہ
۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے: فاتحہ (رتبہ کے اعتبار سے) قرآن کی سب سے بڑی سورت ہے، یہی سبعِ مثانی (سات بار پڑھی جانے والی آیتیں) اور قران عظیم ہے۔2
۲۔ دوسری حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مجھے فاتحۃ الکتاب (قرآن کی پہلی سورت) عرشِ بر یں کے نیچے (خزانہ خاص) سے عطا کی گئی ہے۔3
۳۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ اس اثنا میں کہ (ایک مرتبہ) جبرئیل ؑ رسول اللہﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، انھوں نے اچانک اوپر سے (آسمان سے) ایک ٹوٹنے کی سی آواز سنی تو کہا: یہ ایک ایسا فرشتہ (آسمان سے) اترا ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں اترا تھا تو اس فرشتہ نے سلام کیا اور عرض کیا: (یارسول اللہ) مبارک ہو آپ کو دو نور دیئے گئے ہیں جو آپ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دیئے گئے تھے (ایک) فاتحۃ الکتاب (دوسرے) سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں ان کا جو حرف بھی آپ پڑھیں گے اس کا اجر آپ کو دیا جائے گا۔4
سورۂ بقرہ کی فضیلت
سورہ بقرہ روزا نہ پڑھا کرے، اس لیے کہ
۱۔ حدیث شر یف میں آیا ہے کہ جس گھر میں سورۂ بقرہ پڑھی جاتی ہے، شیطان اس گھر سے یقینا بھاگ جاتا ہے۔ 5