حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اور تیری ہی پناہ لیتا ہوں قرض کے غلبہ اور لوگوں کے زور و ظلم سے (تو مجھے ان سب سے بچالے) فائدہ: یہاں تک جو دعائیں بیان ہوئیں،3 یہ صبح شام دونوں وقت پڑھی جائیں، صرف اتنا کیا جائے کہ جس دعا میں اَصْبَحْتُ (میں نے صبح کی) یا اَصْبَحْنَا (ہم نے صبح کی) آیا ہے، اس میں شام کو اس کی جگہ اَمْسَیْتُ (میں نے شام کی) یا اَمْسَیْنَا (ہم نے شام کی)پڑھے، اور جس دعا میں ہٰذَا الْیَوْمِ (اس دن) آیا ہے، اس میں شام کو ہٰذِہِ اللَّیْلَۃِ (اس رات) پڑھے، اور جس دعا میں وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ آیا ہے اس میں وَاِلَیْہِ الْمَصِیْرُ پڑھے۔صرف شام کی دعائیں ۱۔ صرف شام کو یہ دعا پڑھا کرے۔ اَمْسَیْنَا وَاَمْسَی الْمُلْکُ لِلّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الَّذِیْ یُمْسِکُ السَّمَائَ اَنْ تَقَعَ عَلَی الْاَرْضِ اِلَّا بِاِذْنِہٖ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ۔1 ہم نے اور ساری خدائی نے اللہ (کی عبادت) کے لیے شام کی ہے، اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے۔ میں اُس اللہ کی پناہ لیتا ہوں، جو اپنی اجازت کے بغیر آسمان کو زمین پر گرنے سے روکے ہوئے ہے، ہر اُس چیز کے شر سے جو اُس نے پیدا کی،پھیلائی اور اس کو جنم دیا (وہ ہی مجھے بچائے گا)۔ فائدہ: یعنی مذکورہ بالا تیس دعائوں میں سے جو دعائیں شام کو پڑھے، ان کے ساتھ اس دعا کو بھی اضافہ کرلے۔صرف صبح کی دعائیں ۱۔ صرف صبح کو یہ دعا پڑھا کرے: اَصْبَحْنَا وَاَصْبَحَ الْمُلْکُ لِلّٰہِ وَالْکِبْرِیَائُ وَالْعَظْمَۃُ وَالْخَلْقُ وَالْاَمْرُ وَاللَّیْلُ وَالنَّھَارُ وَمَا یَضْحٰی فِیْھِمَا لِلّٰہِ وَحْدَہٗ۔ اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ اَوَّلَ ہٰذَا النَّھَارِ صَلَاحًا وَّ اَوْسَطَہٗ فَلَاحًا وَّاٰخِرَہٗ نَجَاحًا۔ اَسْئَلُکَ خَیْرَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔1 ہم نے اور ساری خدائی نے اللہ (کی عبادت و طاعت) کے لیے صبح کی ہے، اور تمام تر بڑائی، بزرگی، آفرینش [پیدائش]، ایجاد و اختراع اور رات، دن اور جو کچھ اِن دونوں میں نمودار ہوتا ہے، وہ سب تنہا اللہ کے لیے ہے، اے اللہ! تو آج کے دن کے پہلے حصہ کو میرے حق میں بہتری (کا ذریعہ) اور درمیانی حصہ کو فلاح (بہبودی) کا اور آخری حصہ کو کامیابی (کا ذریعہ) بنادے۔ اور اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے! میں تجھ سے دنیا اور آخرت دونوں کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں (تو میرے سوال کو پورا کردے)۔ فائدہ: صبح و شام کی دعائوں کے ساتھ اس مذکورہ بالا دعا کا صبح کے وقت خاص طور پر اضافہ کرے۔