حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اذان کے وقت اور بعد کے اذکار اور دعائوں کا بیان ۱۔ حدیث میں آیا ہے کہ ۱۔ اذان کے انیس 6 کلمے ہیں، جن کو سب ہی جانتے پہچانتے ہیں۔7 ۲۔ صبح کی اذان میں اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ (نماز سونے سے بہتر ہے) دو مرتبہ زیادہ کہا جاتا ہے۔ ۲۔ جب مؤذن کی اذان سنے تو جو کلمات مؤذن کہتا جائے، خود بھی وہی کلمات اذان کہتا جائے۔1 ۳۔ یا حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ اور حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ کے بجائے لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ کہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص دل سے اذان کا جواب دے گا، جنت میں داخل ہوگا۔ ۴۔ یا اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ کے جواب میں [کہے]: اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّ بِمُحَمَّدٍ رَّسُوْلًا وَّبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا۔2 میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلاہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور یہ کہ محمد اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ میں نے اللہ کو اپنا رب اور محمدﷺ کو اپنا رسول اور اسلام کو اپنا دین پسند کرلیا۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ ۱۔ جو شخص کلمۂ توحید کا مذکورہ بالا جواب دے گا، اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔3 ۲۔ نیز جس شخص نے مؤذن کی مانند کلمات اذان کہے، اس کے لیے جنت ہے۔4 ۳۔ نیز رسول اللہﷺ (بعض اوقات)ہر دو کلمہ شہادت کے جواب میں صرف وَاَنَا وَاَنَا (اور میں بھی، اور میں بھی) فرمادیا کرتے تھے۔1