حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فائدہ ۲:اسی طرح ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کیا تم میں سے ہر شخص روزانہ اُحد (پہاڑ) کے برابر عمل کرنے سے قاصر ہے ؟ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! ایسا کون کر سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا: تم سب کرسکتے ہو، صحابہ نے عرض کیا وہ کو نسا عمل ہے؟ آپ نے فرمایا: سُبْحَانَ اللّٰہِ احد سے بہت بڑا ہے اور وَلَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُبھی احد سے بہت بڑا ہے، اسی طرح وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ احدسے بہت بڑا ہے، اسی طرح وَاللّٰہُ اَکْبَرُ احد سے بہت بڑا ہے۔ 2 فائدہ ۳:ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ سو مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ کہنا اولادِ اسمٰعیل ؑ (یعنی عرب) میں سے سو غلاموں کے آزاد کر دینے کے برابر ہے اور سو مرتبہ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کہنا سو زین کسے ہوئے لگا م پڑے ہوئے گھوڑوں کے برابر ہے، جن پر جہاد کے لیے (غا زیوں کو) سوار کیا جائے اور وَاللّٰہُ اَکْبَرُ کہنا خدا کے ہاں ایسے سو مقبول اونٹوں کے برابر ہے، جن کے گلے میں قر بانی کے ہارپڑے ہوں (اور وہ مکہ میں ذبح کیے جائیں) اور لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ تو زمین وآسمان کے درمیان کی فضا کو بھر دیتا ہے۔3 فائدہ ۴:ایک اور حدیث میں ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا:واہ وا، واہ وا، یہ پانچ چیزیں عمل کی ترازومیں کس قدر بھاری (وزنی) ہیں (ایک) لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ (دوسرے) وَسُبْحَانَ اللّٰہُ (تیسرے) وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ (چو تھے) وَاللّٰہُ اَکْبَرُ اور(پا نچویں) کسی مسلمان کا وہ نیکو کار لڑ کا جو فوت ہوجائے اور وہ اس پر صبر کرے (یعنی جزع فز ع رونا پیٹنا نہ کرے)۔1 فائدہ ۵:ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا:تم جو سُبْحَانَ اللّٰہِ وَلَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کہہ کر اللہ تعالیٰ کی عظمت وجلال کا اظہار کرتے ہو، تمہارے یہ کلمات عرشِ رحمن کے چاروں طرف اس طرح گھومتے (اور طواف کرتے) رہتے ہیں کہ ان کی آواز (گو نج) اڑنے والی شہد کی مکھیوں کی مانند گو نجتی رہتی ہے (اور اس طرح) یہ کلمات پڑھنے والے کی یادد لاتے رہتے ہیں۔ کیاتم میں سے ہر شخص اس کو پسند نہ کرے گا کہ اس طرح (برابر) ہوتا رہے یا (فرمایا) اس کی یاددہانی برابرہوتی ہے؟2 رسول اللہﷺ نے فرمایا: زیادہ سے زیادہ اچھی یاد گار یں قائم کرو یعنی اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ، وَسُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ پڑھا کرو۔3لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ کی فضیلت اور ثواب