حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اے اللہ! اے جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کے معبود اور ابراہیم، اسمٰعیل اور اسحاق کے معبود، تو مجھے عافیت دے، اور میرے اوپر اپنی مخلوق میں سے کسی کو بھی کسی ایسی چیز کے ساتھ مسلط نہ کر جس (کی مدافعت کرنے یا برداشت کرنے) کی مجھ میں طاقت نہیں ہے۔ ۴۔ اور یہ پڑھے: رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّبِمُحَمَّدٍ نَّبِیًّا وَّبِالْقُرْاٰنِ حَکَمًا وَّاِمَامًا۔ میں (برضا و رغبت) اللہ کو (اپنا) رب، اسلام کو (اپنا) دین اور محمد (ﷺ) کو (اپنا) نبی اور قران کو حکم (فیصلہ کرنے والا) اور (اپنا) پیشوا مانتا ہوں۔شیاطین وغیرہ سے خوف کے وقت کی دعا ۱۔ اگر کسی شیطان (خبیث جن بھوت) وغیرہ سے خوف ہو تو یہ پڑھے: اَعُوْذُ بِوَجْہِ اللّٰہِ الْکَرِیْمِ النَّافِعِ، وَبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ الَّتِیْ لَا یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ، مِّنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ وَمِنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَائِ، وَمِنْ شَرِّ مَا یَعْرُجُ فِیْھَا، وَمِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِی الْاَرْضِ، وَمِنْ شَرِّ مَا یَخْرُجُ مِنْھَا، وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ وَمِنْ شَرِّ کُلِّ طَارِقٍ اِلَّا طَارِقًا یَّطْرُقُ بِخَیْرٍ۔ یَا رَحْمٰنُ۔1 میں پناہ لیتا ہوں اللہ کی جو بڑا ہی کرم کرنے والا ہے اور اللہ کے ان تمام کلمات کی جن سے کوئی نیک و بد باہر نہیں ہے، ہر اُس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی، پھیلائی اور بے مثال بنائی، اور ہر اس چیز (مخلوق) کے شر سے جو آسمان سے اتری ہے، اور ہر اس چیز کے شر سے جو آسمانوں میں چڑھتی (جاتی ہے)، اور ہر اس چیز (مخلوق) کے شر سے جو اس نے زمین میں پھیلائی ہے، اور ہر اس چیز کے شر سے جو زمین سے نکلتی ہے، اور رات اور دن کے فتنوں (بلائوں) کے شر سے، اور ہر رات کو (پیش آنے والے) حادثہ کے شر سے، بجز اس (پیش) آنے والے (واقعہ) کے جو خیر و برکت لاتا ہے۔ اے بہت رحم کرنے والے(مجھ پر رحم فرما)۔جنگلوں، بیابانوں یا ویرانوں میں بھوت پریت کے گھیر لینے کے وقت کا عمل