حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
۴۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس شخص نے اللہ کی کتاب (قرآن) کا ایک حرف پڑھا، اس کے لیے ایک نیکی ہے اور ہر نیکی کا ثواب (کم ازکم) دس گناہ ہوتا ہے، میں یہ نہیں کہتا (یعنی یہ نہ سمجھنا) کہ الٓمٓ ایک حرف ہے، بلکہ ’’الف‘‘ ایک حرف ہے اور ’’لام‘‘ ایک حرف ہے اور ’’میم‘‘ ایک حرف ہے، (لہٰذا الٓمٓ پڑھنے میں تین نیکیاں ہیں اور ان کا ثواب کم ازکم تیس نیکیوں کے برابر ہے)۔2 ۵۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قابلِ رشک دو ہی شخص ہیں، ایک وہ شخص جس کو اللہ پاک نے قرآن کریم کی دولت عطا فرمائی اور وہ شب وروز اس پر عمل کرتا ہے اور دوسرا وہ شخص جس کو اللہ پاک نے مال ودولت سے نواز اور وہ شب وروز (اس کے حکم کے مطابق) اس مال کو خرچ کرتا رہتا ہے۔3 ۶۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ قیامت کے دن قرآن شریف پڑھنے والے سے کہا جائے گا: (قرآن) پڑھتے جاؤ اور (جنت کے درجوں پر) چڑھتے جاؤ اور ایسے ہی ٹھہر ٹھہر کر پڑھو اور چڑھو جیسے تم دنیا میں ٹھہر ٹھہر کر (قرآن) پڑھا کرتے تھے، اس لیے کہ تمہارا مقام (اور درجہ) اس آخری آیت پر ہے جو تم پڑھو گے۔4 ۷۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ جو شخص قران پڑھتاہے اور وہ اس میں خوب ماہر ہے (خوب رواں پڑھتا ہے) وہ تو قیامت کے دن (نیکیاں) لکھنے والے معزز اور نکوکار فرشتوں کے ساتھ ہوگا اور جو شخص (یاد نہ ہو نے کی وجہ سے) اٹک اٹک کر پڑھتا ہے اور اس (طرح پڑھنے) میں کافی مشقت برداشت کرتا ہے اس کو دوہرا ثواب ملتا ہے (ایک قران پڑھنے کا، ایک مشقت اٹھا نے کا)۔1سورۂ فاتحہ کی فضیلت