حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کسی چیز کے گم ہوجانے یا غلام، نوکر، جانور وغیرہ کے بھاگ جانے کے وقت کی دعا ۱۔ جب کوئی چیز گم ہوجائے یا غلام (نوکر، جانور وغیرہ) بھاگ جائے تو یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ رَادَّ الضَّالَّۃِ، وَھَادِیَ الضَّلَالَۃِ، اَنْتَ تَھْدِیْ مِنَ الضَّلَالَۃِ اُرْدُدْ عَلَیَّ ضَالَّتِیْ بِقُدْرَتِکَ وَسُلْطَانِکَ، فَاِنَّھَا مِنْ عَطَائِکَ وَفَضْلِکَ۔ اے اللہ! گم ہوئی چیزوں کو واپس لانے والے، اور بھٹکے ہوئے کو راہ دکھانے والے، تو ہی بھٹکے ہوئے کو راستہ دکھاتا ہے، تو اپنی قدرت اور طاقت سے میری کھوئی ہوئی چیز کو دلادے، اس لیے کہ وہ چیز تیری ہی دی ہوئی اور تیرے ہی فضل و انعام میں سے ہے۔ ۲۔ یا وضو کرے اور دو رکعت نماز پڑھے اور التحیات کے بعد یہ دعا کرے: بِسْمِ اللّٰہِ یَا ھَادِیَ الضَّالِّ وَرَادَّ الضَّالَّۃِ، اُرْدُدْ عَلَیَّ ضَالَّتِیْ بِعِزَّتِکَ وَسُلْطَانِکَ، فَاِنَّھَا مِنْ عَطَائِکَ وَفَضْلِکَ۔ اللہ کے نام کے ساتھ (دعا مانگتا ہوں) اے گمراہ کو ہدایت دینے والے اور کھوئی ہوئی چیز کو واپس دلانے والے! تو اپنی قدرت و طاقت سے میری کھوئی ہوئی چیز کو واپس دلادے، اس لیے کہ وہ تیری ہی دی ہوئی اور تیرے ہی فضل و انعام سے ہے۔بدشگونی [بدفالی] کا کفارہ ۱۔ کسی چیز سے بدشگونی کرلے، اگر ایسا کر بیٹھے تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ یہ کہے: اَللّٰھُمَّ لَا خَیْرَ اِلَّا خَیْرُکَ وَلَا طَیْرَ اِلَّا طَیْرُکَ وَلَا اِلٰـہَ غَیْرُکَ۔1 الٰہی! تیری خیر و برکت کے سوا کوئی خیر و برکت نہیں اور تیری شگون [فال] کے سوا اور کوئی شگون نہیں، اور تیرے سوا کوئی معبودنہیں۔