حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۵۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ اللہ کا اسمِ اعظم تین سورتوںمیں ہے:
۱۔سورۃ البقرہ ۲۔ سورۃ آل عمران ۳۔سورۃ طٰہٰ 2
۶۔ قاسم (بن عبدالرحمن) نے کہا ہے: میں نے (اِس حدیث کے تحت) اس کو تلاش کیا تو الحی القیوم کو اسمِ اعظم پایا۔
۷۔ حصن حصین کے مصنف امام جزری فرماتے ہیں: میرے نزدیک {اَللّٰہُ لَا۔ٓ اِلٰـہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ} اسمِ اعظم ہے، تاکہ (سب) حدیثیں موافق و مطابق ہوجائیں اور اس لیے بھی کہ واحدی کی کتاب الدعاء کی حدیث جو یونس بن عبدالاعلیٰ سے مروی ہے، وہ بھی اس کی تائید کرتی ہے۔ واللہ اعلم۔
نیز فرماتے ہیں: یہ قاسم، عبد الرحمن کے بیٹے، شام کے رہنے والے تابعی ہیں۔ حضرت ابوامامہ ؓ کے قابلِ اعتماد شاگرد ہیں۔
فصلِ دہم :
اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ کا بیان
حدیث شریف1 میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے اسمائے ۔ُحسنیٰ جن کے ساتھ دعا مانگنے کا ہمیں حکم دیا گیا ہے، ننانوے نام ہیں۔2 جو شخص اُن کا اِحاطہ کرلے گا (یعنی یاد کرلے گا اور پڑھتا رہے گا) وہ جنت میں داخل ہوگا۔3
(اِسی حدیث کے دوسرے الفاظ میں یہ ہے) جوکوئی شخص ان کو حفظ کرلے گا (اور برابر پڑھتا رہے گا) وہ ضرور جنت میں