حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۳۔ یا یہ دعاپڑھا کرے: اَللّٰھُمَّ مَالِکَ الْمُلْکِ تُؤْتِی الْمُلْکَ مَنْ تَشَآئُ وَتَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَآئُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآئُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآئُ بِیَدِکَ الْخَیْرُ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌO رَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ تُعْطِیْھِمَا مَنْ تَشَائُ وَتَمْنَعُ مِنْھُمَا مَنْ تَشَائُ، اِرْحَمْنِیْ رَحْمَۃً تُغْنِیْنِیْ بِھَا عَنْ رَّحْمَۃِ مَنْ سِوَاکَ۔ اے اللہ! (سارے) ملک کے مالک، تو ہی جس کو چاہتاہے ملک دیتا ہے، اور تو ہی جس سے چاہتاہے، ملک چھین لیتا ہے، تو ہی جس کو چاہتا ہے، عزت دیتا ہے، اور تو ہی جسے چاہتا ہے، ذلت دیتا ہے، (ہر طرح کی) خیر و خوبی تیرے ہی ہاتھ میں (قبضۂ قدرت میں) ہے، بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔ (اے) دنیا اور آخرت میں بہت بڑے رحم کرنے والے! تو جس کو چاہتا ہے دنیا اور آخرت (کی نعمتیں) دے دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے اس کو دونوں سے منع (محروم) کردیتا ہے۔ تو مجھ پر رحمت (خاصہ) فرما کہ اس کے ذریعہ تو مجھے اپنے ماسوا کی رحمت سے بے نیاز فرمادے۔ تنبیہ: ادائے قرض کے لیے صبح شام پڑھنے کی دعا (صبح شام کی دعائوں میں) پہلے بیان ہوچکی ہے۔کسی کام سے عاجز ہوجانے کے وقت یا اور زیادہ طاقت و قوت طلب کرنے کے لیے دعا جب کوئی شخص کسی کام کرنے سے عاجز ہوجائے یا اور زیادہ طاقت و قوت چاہے تو اسے چاہیے کہ سوتے وقت: ۱۔ تینتیس مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ اور تینتیس مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اور چونتیس مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ پڑھا کرے۔ ۲۔ یا ہر ایک کلمہ کو تینتیس مرتبہ پڑھا کرے۔ ۳۔ یا ان تینوں میں سے کسی ایک کو چونتیس مرتبہ اور باقی دو کو تینتیس تینتیس مرتبہ پڑھا کرے۔