حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
کیجیے۔قعدہ میں پڑھنے کی دعا التحیات کا بیان ۱۔ دو رکعتیں پڑھ کر جب قعدہ میں بیٹھے تو یہ ’’التحیات‘‘ پڑھے: اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ۔ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔1 تمام قولی عبادتیں اللہ کے لیے ہیں اور تمام نفلی عبادتیں اور مالی عبادتیں (بھی اللہ ہی کے لیے ہیں)، سلام ہو آپ پر اے (اللہ کے)نبی اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں بھی (آپ پرہوں) اور سلام ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ ۲۔ اس حدیث کے بعض طریقوں میں شروع میں بِسْمِ اللّٰہِ وَبِاللّٰہِ آیا ہے۔ اس لیے چاہے اس التحیات کے شروع میں بِسْمِ اللّٰہِ وَبِاللّٰہِ (اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ کی مدد کے ساتھ) اضافہ کرے۔ ۳۔ یا یہ ’’التحیات‘‘ پڑھے: اَلتَّحِیَّاتُ الْمُبَارَکَاتُ۔ الصَّلَوَاتُ الطَّیِّبَاتُ لِلّٰہِ۔ السَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ۔ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔2 برکت والی زبانی عبادتیں، پاکیزہ عبادتیں(سب) اللہ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! سلامتی ہو آپ پر اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں (بھی آپ پر ہوں)۔ سلامتی ہو ہم پراور اللہ کے نیک بندوں پر، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودنہیں اور گواہی دیتا ہوں اس پر کہ