حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
طرف نظر اٹھا کر مذکورہ بالا دعا پڑھتے۔ ۶۔ نماز کے لیے گھر سے نکلے تو راستہ میں یہ دعا پڑھے: ۱۔ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَّفِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا وَّفِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّمِیْنِیْ نُوْرًا وَّعَنْ شِمَالِیْ نُوْرًا وَّخَلْفِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ لِّیْ نُوْرًا۔4 ۲۔ وَفِیْ عَصَبِیْ نُوْرًا وَّفِیْ لَحْمِیْ نُوْرًا وَّفِیْ دَمِیْ نُوْرًا وَّفِیْ شَعْرِیْ نُوْرًا وَّفِیْ بَشَرِیْ نُوْرًا۔1 ۳۔ وَفِیْ لِسَانِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ فِیْ نَفْسِیْ نُوْرًا وَّاَعْظِمْ لِیْ نُوْرًا۔ ۴۔ وَّاجْعَلْنِیْ نُوْرًا۔2 3 اے اللہ تو میرے دل میں نور عطا کردے اور میری آنکھوں میں نور اور میرے کانوں میں نور پیدا فرمادے اور میری دائیں جانب بھی نور اور بائیں جانب بھی نور اور میرے پیچھے بھی نور اور آگے بھی نور (غرض) مجھے سرتاپا نور بنادے اور میرے پٹھوں میں نور، گوشت پوست میں نور اور میرے خون میں نور، بالوں میں نور، کھال میں نور (بھردے) اور تو میری زبان میں نور (عطا کردے) اور میری جان میں نور (پید اکردے) اور تو مجھے بہت بڑا نور عطا فرمادے اور سرتاپا نور بنادے۔ ۷۔ یا یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَّفِیْ لِسَانِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ فِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ فِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ مِنْ خَلْفِیْ نُوْرًا وَّمِنْ اَمَامِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ مِنْ فَوْقِیْ نُوْرًا وَّمِنْ تَحْتِیْ نُوْرًا اَللّٰھُمَّ اَعْطِنِیْ نُوْرًا۔4 اے اللہ! تو میرے دل میں نور اور میری زبان میں نور پیداکردے اور میرے کانوں میں نور اور نگاہ میں نور عطا فرمادے اور تو میرے پیچھے بھی نور، میرے آگے بھی نور اور میرے اوپر بھی نور اور نیچے بھی نور، (غرض ہر طرح نور ہی نور) کردے۔ اے میرے اللہ! تو مجھے نور (ہی نور) عطا کردے۔مسجد میں داخل ہونے کے وقت کا بیان ۱۔ اور مسجد میں داخل ہونے کے وقت یہ دعا پڑھے: اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِوَجْہِہِ الْکَرِیْمِ وَسُلْطَانِہِ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ۔5 میں عظمت و جلال کے مالک اللہ اور اس کی کریم ذات اور اس کی لازوال سلطنت [کبھی نہ ختم ہونے والی حکمرانی] کی پناہ لیتا ہوں مردود