حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۵۔ بستر پر لیٹ کر قرآنِ عظیم کی کوئی سی بھی سورت ضرور پڑھے۔5 فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص بستر پر لیٹ کر کتاب اللہ کی کوئی سی بھی سورت پڑھ لیتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے پاس ایک فرشتہ مقرر فرمادیتے ہیں، جو اس کے بیدار ہونے تک ہر تکلیف دہ چیز سے اس کی حفاطت کرتا رہتا ہے، خواہ کسی وقت بھی بیدار ہو۔6 ۲۶۔ سونے سے پہلے اللہ کا ذکر کرکے سوئے۔7 فائدہ: حدیث میں آتا ہے کہ جب کوئی آدمی سونے کے لیے بستر پر لیٹتاہے تو فوراً ایک فرشتہ اور ایک شیطان اس کی طرف لپکتے ہیں، فرشتہ کہتا ہے: (اے آدم کی اولاد) تو خیر پر خاتمہ کر ۔ شیطان کہتا ہے: شر پر خاتمہ کر۔ پس اگر وہ اللہ کا ذکر کرکے سوتا ہے تو رات بھر فرشتہ اس کی حفاظت کرتا رہتاہے (ورنہ شیطان اس پر سوار ہوجاتا ہے)۔8سوتے میں اچھایا برا خواب دیکھ کر آنکھ کھل جانے کے وقت کے آداب و دعا ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے: اگر سوتے میں کوئی اچھا خواب دیکھے اور آنکھ کھل جائے تو اس پر الحمدللہ کہے اور اس کو بیان بھی کرے، مگر انھیں لوگوں کے سامنے بیان کرے جو اس سے محبت کرتے ہیں (تاکہ وہ اچھی تعبیر دیں)۔ ۲۔ اور اگر کوئی برا خواب دیکھے تو اپنے بائیں جانب تین مرتبہ تھتکار دے یا تھوک دے یاپھونک ماردے اور تین مرتبہ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ پڑھے اور کسی سے اس کا ذکر نہ کرے تو وہ خواب کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا اور جس