حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وَاَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ وَرَحْمَتِکَ فَاِنَّھُمَا بِیَدِکَ، لَا یَمْلِکُھُمَا اَحْدٌ سِوَاکَ۔ اور میں تجھ سے تیرے فضل اور رحمت کا سوال کرتا ہوں، اس لیے کہ یہ دونوں صرف تیرے ہاتھ میں ہیں، تیرے سوا اور کوئی ان کا مالک نہیں ہے۔ آخر میں (عَاقِبَۃِ اَمْرِیْ کے بعد) یہ کہے: فَوَفِّقْہُ وَسَھِّلْہُ، وَاِنْ کَانَ غَیْرُ ذٰلِکَ خَیْرًا لِّیْ فَوَفِّقْنِیْ لِلْخَیْرِ حَیْثُ کَانَ۔ پس اس کی توفیق دے دے اور آسان کردے، اور اگر اس کے سوا اور کچھ میرے لیے بہترہو، تو تو اس خیر کی جہاں بھی ہو مجھے توفیق دے دے۔شادی کے لیے استخارہ کی دعا ۱۔ اگر کسی (لڑکی یا عورت) سے نکاح کرنے کا ارادہ ہو تو (اوّل تو) پیغام یا منگنی کا کسی سے اظہار نہ کرے پھر خوب اچھی طرح وضو کرکے جتنی نفلیں ہوسکے پڑھے، پھر خوب اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا اور عظمت و بزرگی بیان کرے اور اس کے بعد یہ کہے: اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ تَقْدِرُ وَلَا اَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلَا اَعْلَمُ وَاَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ، فَاِنْ رَأَیْتَ اَنَّ فِیْ فُلاََنۃٍ۔ (اس جگہ لڑکی کا نام لے)۔ خَیْرٌ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَدُنْیَایَ وَاٰخِرَتِیْ فَاقْدِرْھَا لِیْ، وَاِنْ کَانَ غَیْرُھَا خَیْرًا مِّنْھَا فِیْ دِیْنِیْ وَاٰخِرَتِیْ فَاقْدِرْھَا لِیْ۔1 اے اللہ! تو ہی (ہر چیز پر) قادر ہے اور میں تو (کسی چیز پربھی) قادر نہیں ہوں اور تو (سب کچھ) جانتا ہے اور میں (کچھ) نہیں جانتا۔ بے شک تو ہی غیب کی باتوں کو خوب جانتاہے۔ پس اگر تو جانتا ہے کہ فلاں لڑکی یا عورت (اس لڑکی کا پورا نام لے) میں میرے لیے میرے دین کے اعتبار سے، دنیا کے اعتبار سے، آخرت کے اعتبار سے بہتری ہو تو اس کو میرے لیے مقدر فرمادے اور اگر اس کے علاوہ اور کوئی (لڑکی یا عورت) میرے حق میں میرے دین کے اور آخرت کے اعتبار سے اس سے بہتر ہو تو اس کو میرے لیے مقد رفرمادے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ اللہ سے استخارہ کرنا اولاد آدم کی خوش بختی ہے اور اللہ سے استخارہ نہ کرنا اس کی بدبختی ہے۔