حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۳۔ دن میں کم از کم دس مرتبہ یہ تعوُّذ پڑھے۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔2 میں پناہ لیتا ہوں اللہ کی مردود شیطان سے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے: جو شخص اللہ تعالیٰ سے دن میں دس مرتبہ شیطان سے پناہ مانگے گا، اللہ تعالیٰ اس کو شیطان سے بچانے کے لیے ایک فرشتہ مقرر فرمادیں گے۔ ۴۔ اور دن میں ستائیس یا پچیس مرتبہ یہ استغفار پڑھے۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ۔3 الٰہی! تو میرے اور تمام مومن مردوں اور مومن عورتوں کے اور تمام مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کے گناہ بخش دے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص دن میں ۲۷ یا ۲۵ مرتبہ تمام مومن مردوںاور مومن عورتوں کے لیے مغفرت کی دعا مانگے گا، وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان مستجابِ دعوات (جن کی دعائیں اللہ کے ہاں مقبول ہوتی ہیں) لوگوں میں شامل ہوجائے گا، جن کی دعائوں سے زمین والوں کو رزق دیا جاتا ہے۔ ۵۔ دن میں جس وقت بھی فرصت ہو سو مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ ضرور پڑھے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ سرورِ کائناتﷺ نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی شخص ہر روز ہزار نیکیاں کمانے سے عاجز ہے؟ جو شخص دن میں سو مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ پڑھ لیتا ہے، اس کے لیے ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور ہزار برائیاں مٹادی جاتی ہیں۔1مغرب کی اذان کے وقت کی دعا