حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۴۔ یا ہر فرض نماز کے بعد تینوں کلمے دس دس مرتبہ اور سوتے وقت ۳۳ مرتبہ تسبیح، ۳۳ مرتبہ تحمید اور ۳۴ مرتبہ تکبیر پڑھا کرے۔وسوسوں میں مبتلا ہونے کے وقت کی دعا ۱۔ جو شخص وسوسوں (کے مرض) میں مبتلا ہوجائے، اسے چاہیے کہ (جب وسوسے پریشان کریں) اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ۔ میں پناہ لیتا ہوں اللہ کی مردود شیطان سے پڑھے اور (حتی الامکان) وسوسوں سے باز رہے (یعنی دور کرنے کی کوشش کرے)۔ ۲۔ یایہ پڑھے: اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَرُسُلِہٖ۔1 میں تو ایمان لے آیا اللہ اور اس کے رسولوں پر۔ ۳۔ یا یہ پڑھے اور بائیں جانب تین مرتبہ تھتکار [تھوتھو کرنا] دے۔ اَللّٰہُ اَحَدٌ، اَللّٰہُ الصَّمَدُ، لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ، وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ۔1 اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے، نہ اس سے کوئی پیدا ہوا، نہ وہ کسی سے پیدا ہوا، اور نہ کوئی اس کا ہمسر [برابر] ہے۔ ۴۔ اور اس کے بعد یہ تعوُّذ پڑھے: اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ وَمِنْ فِتْنَتِہٖ۔ پناہ لیتا ہوں میں اللہ کی مردود شیطان اور اس کے فتنوں سے۔