حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۵۔ (کبھی تہجد کی چھ رکعات کو) پانچ رکعتوں سے ملاکر وتر بنادیتے تھے (جن میں دو رکعت تہجد کی اور تین وتر کی ہوتی تھیں)۔ ۶۔ یا (تہجد کی چار رکعات کو) سات رکعات سے ملا کر وتر بنادیتے تھے (جن میں سے چار رکعات تہجد کی اور تین وتر کی ہوتی تھیں)۔ ۷۔ یا نو رکعات سے ملا کر وتر بناتے (جن میں چھ رکعات تہجد اور تین وتر ہوتیں)۔ ۸۔ یا گیارہ رکعات سے۔ ۹۔ یا اس سے زیادہ سے، (غرض عام حالات میں آٹھ رکعات)تہجد اور تین وتر کل گیارہ رکعات پڑھتے اور کبھی کبھی دس رکعات تہجد اور تین وتر کل تیرہ رکعتیں پڑھتے تھے۔1وتروں کی دعائیں ۱۔ وتروں کی آخری رکعت میں یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ فِیْمَنْ ھَدَیْتَ وَعَافِنِیْ فِیْمَنْ عَافَیْتَ وَتَوَلَّنِیْ فِیْمَنْ تَوَلَّیْتَ وَبَارِکْ لِیْ فِیْمَا اَعْطَیْتَ وَقِنِیْ شَرَّ مَا قَضَیْتَ اِنَّکَ تَقْضِیْ وَلَا یُقْضٰی عَلَیْکَ وَاِنَّہٗ لَا یَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ وَلَا یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَیْتَ نَسْتَغْفِرُکَ وَنَتُوْبُ اِلَیْکَ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلَی النَّبِیِّ۔2 اے اللہ! جن لوگوں کو تو نے ہدایت دی ہے اُن (کے زمرہ) میں تو مجھے بھی ہدایت دے اور مجھے بھی ان لوگوں (کے زمرہ) میں (دنیا و