حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ مغرب کی اذان کے وقت یہ دعا پڑھے: اَللّٰہُمَّ ھٰذَا اِقْبَالُ لَیْلِکَ وَاِدْبَارُ نَھَارِکَ وَاَصْوَاتُ دُعَاتِکَ فَاغْفِرْ لِیْ۔2 اے اللہ! یہ تیری رات کے آنے اور دن کے جانے اور تیرے مؤذنوں کی آوازوں (اذانوں) کا وقت ہے، پس تو مجھے بخش دے۔رات کے ذکر اور دعائیں ۱۔ سورۂ بقرہ کی یہ دو آخری آیتیں رات میں کسی وقت بھی ہو، پڑھا کرے۔ اٰمَنَ الرَّسُوْلُ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَیْہِ مِنْ رَّبِّہٖ وَالْمُؤْمِنُوْنَط کُلٌّ اٰمَنَ بِا للّٰہِ وَمَلٰٓئِکَتِہٖ وَکُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖط لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِہٖقف وَقَالُوْا سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا غُفْرَانَکَ رَبَّنَا وَاِلَیْکَ الْمَصِیْرُO لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَھَاط لَھَا مَا کَسَبَتْ وَعَلَیْھَا مَا اکْتَسَبَتْط رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَآ اِنْ نَّسِیْنَآ اَوْ اَخْطَاْنَاق رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَیْنَآ اِصْرًا کَمَا حَمَلْتَہٗ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَاج رَبّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَۃَ لَنَا بِہٖج وَاعْفُ عَنَّاقف وَاغْفِرْ لَنَاقف وَارْحَمْنَاقف اَنْتَ مَوْلٰـنَا فَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَO 3 رسول (محمدﷺ) بھی اس کتاب پر ایمان لائے جو اُن کے رب کی جانب سے اُن پر اتاری گئی ہے اور (سب) مومنین بھی (اس پر ایمان لے آئے) سب کے سب، اللہ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کی (تمام) کتابوں پر اور سب پیغمبروں پر ایمان لائے ہیں اور کہتے ہیں ہم اللہ کے رسولوں کے درمیان کسی کی تفریق نہیں کرتے، اور ان کا کہنا ہے کہ (اے ہمارے رب) ہم نے (تیرا فرمان) سن لیا اور مان لیا، (اب) اے ہمارے رب ہم تیری مغفرت کے طلبگار ہیں اور (ہمیں) تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔ اللہ کسی پر بوجھ نہیں ڈالتا، مگر اُسی قدر جتنی اس کی طاقت ہے، جس نے جو (اچھے) کام کیے، ان کا نفع بھی اسی کے لیے ہے اور جس نے جو برے کام کیے، ان کا خمیازہ [بدلہ] بھی اسی پرہے۔ اے ہمارے رب! تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر جیسا سخت بوجھ ڈالا تھا ایسا بوجھ ہم پر نہ ڈالیو، اور اے ہماری پرورش کرنے والے! تو ہم پر وہ مشقتیں بھی نہ ڈال جن کی ہم میں طاقت نہیں ہے، اور تو ہمیں معاف کردے اور (ہمارے گناہ) بخش دے، اور ہم پر رحم فرما، تو ہی ہمارا مولیٰ ہے، پس تو کافروں کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہجس نے رات کو سورۂ بقرہ کی یہ دو آخری آیتیں پڑھ لیں، اللہ تعالیٰ اس کو ہر برائی سے محفوظ رکھے گا۔1 ۲۔ سورہ اخلاص پڑھاکرے: