حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص بھی محمد ﷺ پر درود بھیجے اور مذکورہ بالا کلمات کہے (اضافہ کرے) اس کے لیے میری شفاعت واجب ہوگئی۔2درود شریف کے بعد پڑھنے کی دعائوں کابیان ۱۔ درود شریف کے بعد سلام پھیرنے سے پہلے جو دل چاہے دعا مانگے (بہتر یہ ہے کہ ادعیۂ ماثورہ (رسول اللہﷺ سے منقول) یا قرآنی دعائوں میں سے جو دعا حسبِ حال ہو، وہ مانگے) اور اس کے بعد یہ تعوُّذ پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ وَمِنْ شَرِّفِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ۔3 اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں جہنم کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے اور زندگی اور موت کے فتنوں سے اور کانے دجال کے فتنہ سے (تو مجھے ان سب سے بچالے)۔ ۲۔ یا یہ تعوُّذ پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْمَاْثَمِ وَالْمَغْرَمِ۔4 اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوںقبر کے عذاب سے، اور تیری پناہ لیتا ہوں کانے دجال کے فتنہ سے، اور تیری پناہ لیتا ہوں زندگی اور موت کے تمام فتنوں سے۔ اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں ہر گناہ اور قرض سے (تو مجھے ان سے بچالے)۔ ۳۔ یا یہ دعامانگے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا اَخَّرْتُ وَمَا اَسْرَرْتُ وَمَا اَعْلَنْتُ وَمَا اَسْرَفْتُ وَمَا اَنْتَ اَعْلَمُ بِہٖ مِنِّیْ، اَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَاَنْتَ الْمُؤَخِّرُ، لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ۔1 اے اللہ! تو بخش دے میرے وہ گناہ بھی جو میںنے پہلے کیے اور جو پیچھے کیے اور وہ گناہ بھی جو میں نے چھپاکر کیے اور جو علانیہ کیے اور وہ فضول