حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۔ یا یہ دعا پڑھے: رَبِّ بِکَ اُقَاتِلُ وَبِکَ اُصَاوِلُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِکَ۔ اے میرے رب! تیری ہی مدد سے میں جنگ کرتا ہوں اور تیری ہی مدد سے میں حملے کرتا ہوں اور کوئی طاقت و قوت (کارگر) نہیں، بجز تیری مدد کے۔ ۳۔ یا یہ دعاپڑھے: اَللّٰھُمَّ اَنْتَ عَضُدِیْ وَاَنْتَ نَاصِرِیْ وَبِکَ اُقَاتِلُ۔1 اے اللہ! تو ہی میرا (دست و) بازو ہے اور تو ہی میرا مددگار ہے اور تیرے ہی بھروسہ پر میں جنگ کرتا ہوں۔محاذ جنگ کا خطبہ اور دعا جب غازی دشمن سے مقابلہ کے لیے تیار ہوجائیں تو امام (سپہ سالار لشکر، سورج ڈھلنے کا) انتظار کرے، یہاں تک کہ جب زوال ہوجائے تو کھڑے ہوکر یہ خطبہ دے (تقریر کرے)۔ یٰٓـاَیُّھَا النَّاسُ لَا تَتَمَنَّوْا لِقَائَ الْعَدُوِّ وَسَلُو اللّٰہَ الْعَافِیَۃَ فَاِذَا لَقِیْتُمُوْھُمْ فَاصْبِرُوْا وَاعْلَمُوْا اَنَّ الْجَنَّۃَ تَحَتَ ظِلَالِ السُّیُوْفِ۔2 اے غازیو! دشمن سے مقابلہ کی آرزو نہ کرو (بلکہ) اللہ تعالیٰ سے خیر و عافیت مانگو۔ پھر جب ان سے مقابلہ ہو ہی جائے تو ثابت قدم رہو، اور یقین رکھو کہ بہشت تلواروں کے سایہ کے نیچے ہے۔ ۱۔ اس کے بعد یہ دعامانگے: اَللّٰھُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ وَمُجْرِیَ السَّحَابِ وَھَازِمَ الْاَحْزَابِ اَھْزِمْھُمْ وَانْصُرْنَا عَلَیْھِمْ۔3 اے اللہ! (آسمان سے)کتاب (قرآن)اتارنے والے، بادلوں کو چلانے والے اور (شیطانی) لشکروںکو شکست دینے والے ان (دشمنوں) کو شکست دے دے اور ان (کے مقابلہ) پر ہماری مدد کر۔