حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اے اللہ! میں تجھے ان کے مقابلہ میں (اپنے لیے) سپر بناتا ہوں اور ان کے شروں سے تیری پناہ لیتا ہوں۔کسی بادشاہ، حکمران یا اور کسی ظالم و جابر شخص سے خوف کے وقت کی دعا ۱۔ اگر کسی بادشاہ، حکمران یا کسی ظالم و جابر شخص یا قوم سے خوف ہو تو تین مرتبہ یہ دعا پڑھے: اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَعَزُّ مِنْ خَلْقِہٖ جَمِیْعًا۔ اَللّٰہُ اَعَزُّ مِمَّا اَخَافُ وَاَحْذَرُ، اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الَّذِیْ لَا اِلٰـہَ اِلَّا ھُوَ الْمُمْسِکُ السَّمَائَ اَنْ تَقَعَ عَلَی الْاَرْضِ اِلَّا بِاِذْنِہٖ مِنْ شَرِّ عَبْدِکَ فَلَانٍ وَّجُنُوْدِہٖ وَاَتْبَاعِہٖ وَاَشْیَاعِہٖ مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ۔ اَللّٰہُمَّ کُنْ لِّیْ جَارًا مِّنْ شَرِّھِمْ جَلَّ ثَنَائُکَ وَعَزَّجَارُکَ وَلَا اِلٰـہَ غَیْرُکَ۔2 اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ اپنی تمام مخلوق سے زیادہ قوی (اور غالب) ہے، اللہ اُس سے بھی زیادہ قوی (اور غالب) ہے، جس سے میں خائف ہوں اور ڈر رہا ہوں۔ میں اس اللہ کی پناہ لیتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور جس نے اپنے حکم کے بغیر آسمان کو زمین پر گرنے سے روکا ہوا ہے،(اور اللہ میں تیری پناہ لیتا ہوں) تیرے فلاں بندے کے، اور اس کی فوج و لشکر کے، اور اس کے پیرووں اور خدمت گذاروں کے، جن ہوں یا انسان کیشر سے۔اے اللہ! تو ان سب کے شر سے مجھے پناہ دینے والا بن جا، تیری حمد و ثنا بہت بڑی ہے اور تجھ سے پناہ لینے والا (ہمیشہ) غالب ہوتا ہے اور تیرے سوا کوئی بھی قابلِ عبادت نہیں ہے۔ ۲۔ یا یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَعُوْذُ بِکَ اَنْ یَّفْرُطَ عَلَیْنَا اَحَدٌ مِّنْھُمْ اَوْ اَنْ یَّطْغٰی۔ اے اللہ! ہم تجھ سے پناہ مانگتے ہیں، اس سے کہ ان میں سے کوئی بھی ہم پر زیادتی کرے یا ظلم کرے۔ ۳۔ یا یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِلٰہَ جِبْرَائِیْلَ وَمِیْکَائِیْلَِ وَاِسْرَافِیْلَ وَاِلٰـہَ اِبْرٰھِیْمَ وَاِسْمٰعِیْلَ وَاِسْحٰقَ عَافِنِیْ، وَلَا تُسَلِّطَنَّ اَحَدًا مِّنْ خَلْقِکَ عَلَیَّ بِشَیْئٍ لَّا طَاقَۃَ لِیْ بِہٖ۔