حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَ وَسَقٰی وَسَوَّغَہٗ وَجَعَلَ لَہٗ مَخْرَجًا۔2 شکر ہے اللہ تعالیٰ کا جس نے کھلایا، پلایا اور اس کو قابلِ ہضم بنایا اور اس کے نکلنے کا راستہ بنایا (کہ فضلہ آسانی سے خارج ہوجاتا ہے)۔ ۵۔ یا یہ دعا پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنِیْ ہٰذَا الطَّعَامَ وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ۔3 شکر ہے اللہ تعالیٰ کاجس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور میری طاقت و قوت کے بغیر مجھے یہ عطا فرمایا۔ ۶۔ اور جب ہاتھ دھوئے تو یہ دعا مانگے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ یُطْعِمُ وَلَا یُطْعَمُ، مَنَّ عَلَیْنَا فَھَدَانَا وَاَطْعَمَنَا وَسَقَانَا، وَکُلَّ بَلَائٍ حَسَنٍ اَبْلَانَا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ غَیْرَ مُوَدَّعٍ وَّلَا مُکَافَأٍ وَّلَا مَکْفُوْرٍ وَّلَا مُسْتَغْنًی عَنْہُ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَ مِنَ الطَّعَامِ وَسَقٰی مِنَ الشَّرَابِ وَکَسٰی مِنَ الْعُرْیِ وَھَدٰی مِنَ الضَّلَالَۃِ وَبَصَّرَ مِنَ الْعَمٰی وَفَضَّلَ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰـلَمِیْنَ۔4 شکر ہے اللہ تعالیٰ کا جو (اپنے بندوں کو تو) کھلاتا ہے، خود نہیں کھاتا، اس نے ہم پر احسان فرمایا کہ ہمیں (دین حق کی) ہدایت دی اور کھلایا پلایا اورہر اچھی نعمت سے ہمیں سرفراز کیا۔ سب تعریف اللہ کے لیے جس کو کبھی خیرباد نہیں کہا جاسکتا، نہ اس کا بدلہ دیا جاسکتا ہے، نہ ناشکری کی جاسکتی ہے اور نہ بے نیازی اختیارکی جاسکتی ہے۔ شکر ہے اللہ تعالیٰ کا جس نے (پیٹ بھر کر) کھانا کھلایا، (جی بھر کر) پانی پلایا اور تن ڈھکنے کو کپڑے دیئے، گمراہی سے (بچاکر) ہدایت دی، (کفر کے) اندھے پن سے (بچا کر ایمان کی) بینائی [روشنی] عطا فرمائی اور بہت سی مخلوق پر (ہمیں) نمایاں [واضح] فضیلت سے سرفراز فرمایا۔ تمام تر شکر (و ثنا)اللہ رب العالمین کے لیے ہی ہے۔ ۷۔ یا یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اَشْبَعْتَ وَاَرْوَیْتَ فَھَنِّئْنَا وَرَزَقْتَنَا فَاَکْثَرْتَ وَاَطَبْتَ فَزِدْنَا۔1 اے اللہ! تو نے ہی پیٹ بھر ااور تو نے ہی سیراب کیا، پس تو ہی ہمارے لیے (اس کو) خوشگوار اور قابلِ ہضم بنادے، اور تو نے ہی ہمیں رزق دیا اور بہت دیا اور خوب عمدہ دیا۔ پس تو ہی اور زیادہ عطا فرما۔کھانا کھلانے والوں کے لیے دعائیں