حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۔ یا یہ دعا پڑھے: اَبْلِ وَاَخْلِقْ ثُمَّ اَبْلِ وَاَخْلِقُ ثُمَّ اَبْلِ وَاَخْلِقْ۔2 پہنو اور پھاڑو، پھر اور پہنو اور پھاڑو، پھر اور پہنو اور پھاڑو۔کپڑے اتارنے کے وقت کی دعا ۱۔ جب کپڑے اتارے تو بِسْمِ اللّٰہِ کہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ بِسْمِ اللّٰہِ جنات (اور شیاطین) کی آنکھوںاور انسان کے درمیان پردہ ہے (یعنی جنات برہنہ نہ دیکھ سکیں گے)۔3استخارہ کی دعائیں ۱۔ جب کسی غیر معمولی اور اہم کام کو انجام دینے کا ارادہ ہو تو دو رکعت نفل نماز پڑھے اور اس کے بعد یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْتَخِیْرُکَ بِعِلْمِکَ وَاَسْتَقْدِرُکَ بِقُدْرَتِکَ، وَاَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ الْعَظِیْمِ، فَاِنَّکَ تَقْدِرُ وَلَا اَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلَا اَعْلَمُ، وَاَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ۔ اَللّٰھُمَّ اِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ ہٰذَا الْاَمْرَ خَیْرٌ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعَاشِیْ وَعَاقِبَۃِ اَمْرِیْ اَوْعَاجِلِ اَمْرِیْ وَاٰجِلِہٖ فَاقْدِرْہُ لِیْ وَیَسِّرہُ لِیْ ثُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْہِ۔ وَاِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ ہٰذَا الْاَمْرَ شَرٌّ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعَاشِیْ وَعَاقِبَۃِ اَمْرِیْ اَوْعَاجِلِ اَمْرِیْ وَاٰجِلِہٖ فَاصْرِفْہُ عَنِّیْ وَاصْرِفْنِیْ عَنْہُ وَاقْدِرْ لِیَ الْخَیْرَ حَیْثُ کَانَ ثُمَّ اَرْضِنِیْ بِہٖ۔1 اے اللہ! میں تیرے علم کے ذریعہ تجھ سے بہتری طلب کرتا ہوں، اور تیری قدرت کے ذریعہ قدرت طلب کرتا ہوں، اور تیرے عظیم فضل و انعام کا تجھ سے سوال کرتا ہوں، اس لیے کہ تو، تو (ہر کام کی) قدرت رکھتا ہے اور میں (کسی بھی کام کی) قدرت نہیں رکھتا، اور تو