حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۳۔ اور یہ دعا بھی مانگے: وَنَسْئَلُ اللّٰہَ اَنْ یَّجْعَلَنَا مِمَّنْ یُّطِیْعُہٗ وَیُطِیْعُ رَسُوْلَہٗ وَیَتَّبِعُ رِضْوَانَہٗ وَیَجْتَنِبُ سَخَطَہٗ فَاِنَّمَا نَحْنُ بِہٖ وَلَہٗ۔1 اور ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ان لوگوں میں سے کردے جو اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں اور س کی مرضی کی پیروی کرتے ہیں اور اس کی ناراضگی سے بچتے ہیں، اس لیے کہ ہم تو صرف اسی پر ایمان لائے ہیں اور اسی کی اطاعت کرتے ہیں۔دولہا اور دلہن کے لیے دعا ۱۔ جس شخص کی شادی ہوئی ہو، اس کو یہ دعا دے: بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ وَبَارَکَ اللّٰہُ عَلَیْکَ وَجَمَعَ بَیْنَکُمَا فِیْ خَیْرٍ۔2 اللہ مبارک کرے اور تم پر برکتیں نازل فرمائے اور خیر و خوبی کے ساتھ تمہیں رہنا نصیب کرے۔ ۲۔ یا صرف یہ کہے: فَبَارَکَ اللّٰہُ عَلَیْکَ۔3 اللہ تم پر برکتیں نازل فرمائے۔اپنی بیٹی کی شادی کرنے کے بعد بیٹی داماد کے لیے دعا ۱۔ اگر اپنی بیٹی کی شادی کرے تو رخصتی کے وقت لڑکی کو اپنے پاس بلائے، ایک پیالہ پانی منگائے اور اس پر یہ دعا پڑھ کر دم کرے۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اُعِیذُھَا بِکَ وَذُرِّیَّتَھَا مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔