حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دونوںسجدوں کے درمیان بیٹھنے کے وقت کی دعا کا بیان جب دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھے تو یہ دعامانگے:3 اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَارْحَمْنِیْ وَعَافِنِیْ وَاھْدِنِیْ وَارْزُقْنِیْ وَاجْبُرْنِیْ وَارْفَعْنِیْ۔1 اے اللہ! تو میری مغفرت فرما اور مجھ پر رحم کر اور مجھے عافیت عطا فرما اور مجھے ہدایت دے اور مجھے رزق عطا فرما اور میری بگڑی بنادے اور مجھے رفعت عطا فرما۔قنوتِ نازلہ (کسی عام مصیبت کے نازل ہونے کے وقت کی دعا) کا بیان ۱۔ کسی عام مصیبت مثلاً: قحط، وبا، دشمنوں کے حملے وغیرہ کے وقت یہ قنوت نازلہ فجر کی نماز میں یا اور جہری نمازوں میں بھی آخری رکعت میں رکوع کے بعد پڑھے، اگر امام پڑھے تو مقتدی ہر فقرہ پر آمین کہیں۔ اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ فِیْمَنْ ھَدَیْتَ وَعَافِنِیْ فِیْمَنْ عَافَیْتَ وَتَوَلَّنِیْ فِیْمَنْ تَوَلَّیْتَ وَبَارِکْ لِیْ فِیْمَا اَعْطَیْتَ وَقِنِیْ شَرَّ مَا قَضَیْتَ اِنَّکَ تَقْضِیْ وَلَا یُقْضٰی عَلَیْکَ وَاِنَّہٗ لَا یَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ وَلَا یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَیْتَ نَسْتَغْفِرُکَ وَنَتُوْبُ اِلَیْکَ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلَی النَّبِیِّ۔2 ۲۔ یا یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَاَلِّفْ بَیْنَ قُلُوْبِہِمْ وَاَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِہِمْ وَانْصُرْھُمْ عَلٰی عَدُوِّکَ وَعَدُوِّھِمْ۔ اللّٰہُمَّ الْعَنِ الْکَفَرَۃَ الَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَـنْ سَبـِیْلِکَ وَیُکـَذِّبُوْنَ رُسُلَکَ وَیُقَاتِلُوْنَ اَوْلِیَائَکَ۔ اَللّٰھُمَّ خَالِفْ بَیْنَ کَلِمَتِھِمْ وَزَلْزِلْ اَقْدَامَھُمْ وَاَنْزِلْ بِہِمْ بَاْسَکَ الَّذِیْ لَا تَرُدُّہٗ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ۔ یہ دونوں دعائیں اور ان کے ترجمے وتر کی دعائوں کے ذیل میں گذر چکی ہیں۔ اگر ان کے ترجمے یاد نہ ہوں تو وہاں سے یاد